مشرق وسطیٰ

سبزگنبد، مرصع سنہری جالیاں،چوبی محرابیں،وزیراعلی محسن نقوی نے مزاربی بی پاکدامن پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا

وزیراعلی نے مزار کا بلا معاوضہ ڈیزائن تیار کرنے والے نیر علی دادا کو گلے لگا لیا، ایمپرس روڈ تک مزار کا داخلی راستہ کشادہ کرنے کابھی اعلان علاقہ مکینوں سے بات چیت،مزار بی بی پاکدامن اپ گریڈیشن پراجیکٹ کی تکمیل پرعلاقہ مکینوں اور زائرین نے محسن نقوی کو خراج تحسین پیش کیا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے ریکارڈ مدت میں مکمل ہونے والے مزار بی بی پاکدامن اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔مزار بی بی پاکدامن کمپلیکس میں توسیع کی گئی۔مزار پر مرصع سنہری جالی نصب کی گئی ہے اور 3سبز گنبد،چوبی محرابیں اور بہترین فرشی ٹائلیں اعلی تعمیرات کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔اپ گریڈیشن پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب میں علمائے کرام، صوبائی وزراء بھی شریک تھے۔مزار بی بی پاکدامن اپ گریڈیشن پراجیکٹ افتتاح کے بعداجتماعی طور پر دعائے خیر کی گئی۔وزیراعلی محسن نقوی،علماء کرام اور وزراء نے بعدازاں مزار بی بی پاکدامن پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی، ملک وقوم کی ترقی اور بقا کی دعائیں بھی کیں۔وزیراعلی محسن نقوی نے مزار کے مختلف حصوں کا دورہ کرکے تعمیراتی معیار کو سراہا۔وزیراعلی نے مزار کا ڈیزائن بنانے والے نیر علی دادا کو گلے لگا لیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے ایمپرس روڈ سے مزار کے داخلی راستے کی کشادگی کے پراجیکٹ کا بھی اعلان کیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے مزار کے داخلی راستے پر موجود علاقہ مکینوں سے بات چیت کی، اپ گریڈیشن پراجیکٹ کی تکمیل پرعلاقہ مکینوں اور زائرین نے وزیراعلی محسن نقوی کو خراج تحسین پیش کیا۔زائرین کا کہنا تھا کہ محسن نقوی اور ان کی ٹیم نے مزار بی بی پاکدامن کی تعمیر کا حق ادا کیاہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزاربی بی پاکدامن اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ مزار بی بی پاکدامن مکمل ہوگیا ہے، نماز مغرب کے بعد زائرین کے لئے کھول دیا جائے گا۔ مزار بی بی پاکدامن اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر محکمہ تعمیرات و مواصلات نے دن رات محنت کی ہے۔ مزاربی بی پاکدامن کی اپ گریڈیشن کے لئے سیکرٹری اوقاف نے تمام مکاتب فکر کے علماء کو اکٹھا کرکے تحفظات ختم کرائے۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ نیئر علی دادا نے بی بی پاکدامن کے مزار کا انتہائی خوبصورت ڈیزائن بغیر معاوضہ لئے تیار کیا ہے۔ مستقبل میں جب بھی پاکستان کی تاریخی عمارتوں کے بارے میں ذکر ہوگا تو مزار بی بی پاکدامن کاضرور ذکر ہو گا۔وزیراعلی نے کہا کہ گنجان آبادی کے وسط میں ہونے کی وجہ سے زائرین کومزار بی بی پاکدامن آمدورفت میں مشکل پیش آتی ہے۔ مزاربی بی پاکدامن کو ایمپرس روڈ کے ساتھ منسلک کرنے کیلئے داخلی راستہ وسیع کیا جائے گا۔ آئند10سے 12روز میں بازار بی بی پاکدامن ایمپرس روڈ سے براہ راست منسلک ہوجائے گا۔ ایمپرس روڈ سے توسیع شدہ راستے کی وجہ سے مزار بی بی پاکدامن میں آمدو رفت میں آسانی ہو گی۔ وزیراعلی نے کہا کہ جس جس نے بھی مزار بی بی پاکدامن کی اپ گریڈیشن اور زائرین کی سہولتوں کے لئے کام کیا ہے اللہ تعالیٰ ان کو جزا دے۔ جو ممکن تھا بی بی
پاکدامن کے مزار کے لئے کیا، باقی ماندہ کام آنے والی حکومت اور متعلقہ ادارے کریں گے۔ مزار بی بی پاکدامن کی خوبصورتی اور معیار کو برقرار رکھنے کے لئے محکمہ اوقاف اقدامات کررہا ہے۔ مزار بی بی پاکدامن سے ملحقہ علاقے میں نیا ڈرینج سسٹم بنایا گیا ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ داتادربار مزار کے توسیع پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے،دعا ہے کہ افتتاح کرکے جائیں۔ داتا دربار توسیع پراجیکٹ کا ڈیزائن دیکھ کر سب خوش ہوں گے۔ حضرت داتا گنج بخش ؒکے شایان شان مزار بنانا چاہتے ہیں،احاطے میں 2تہائی توسیع کررہے ہیں۔صوبائی وزراء ڈاکٹر جمال ناصر،ڈاکٹر جاوید اکرم،اظفر علی ناصر،ابراہیم مراد،صوبائی مشیر وہاب ریاض،چیف سیکرٹری،آئی جی پولیس،ایس ایم بی آر،سیکرٹریز تعمیرات ومواصلات،اوقاف،اطلاعات،سی سی پی او،سی ٹی او،کمشنرلاہور اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button