
خواتین پرتشددکی بنیادی وجہ صرف اور صرف جہالت ہی ہوسکتی ہے۔پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم
نگران صوبائی وزیر محکمہ صحت و سوشل ویلفیئراینڈ بیت المال کی زیر صدارت محکمہ ہوم میں ایک اہم اجلاس منعقد۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): نگران صوبائی وزیر محکمہ صحت و سوشل ویلفیئراینڈ بیت المال کی زیر صدارت محکمہ ہوم میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ سمیرا صمد، سپیشل سیکرٹری محکمہ ہوم فضل الرحمن، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر حافظ شاہد لطیف، پی آئی ٹی بی سے عادل حفیظ، ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال محمد سلیمان، محکمہ قانون سے محمد نادر، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ رضوانہ عروج بھٹی و دیگر افسران نے شرکت کی۔ نگران صوبائی وزیر محکمہ صحت و سوشل ویلفیئراینڈ بیت المال پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اجلاس کے دوران 08 ستمبر 2023 کو ہونے والے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ سیکرٹری محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ سمیراصمد نے اجلاس کے دوران نگران صوبائی وزیرپروفیسرڈاکٹرجاویداکرم کو اس حوالہ سے بریفنگ دی۔ نگران صوبائی وزیرمحکمہ صحت وسوشل ویلفئیراینڈبیت المال پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم نے اس موقع پر کہا کہ خواتین پر تشددکی شرح میں واضح کمی لانا چاہتے ہیں۔ خواتین پرتشددکی بنیادی وجہ صرف اور صرف جہالت ہی ہوسکتی ہے۔ دین اسلام نے خواتین کے حقوق واضح طورپربیان کئے ہیں۔ اس حوالہ سے ایک سٹڈی بھی کروائی جائے گی۔ حال ہی میں حکومت پنجاب نے بہیمانہ تشددکانشانہ بننے والی ایمن اور رضوانہ کی کفالت کی ذمہ داری اٹھائی ہے۔ہمارے معاشرے میں کئی ایمن اور رضوانہ ہیں جو ابھی بھی تشددکانشانہ بن رہی ہیں۔ خواتین پر تشددکے خلاف ایکٹ 2016پر سوفیصدعملدرآمدکرواناہوگا۔ نشترہسپتال ملتان میں ”خواتین کے خلاف تشددسنٹرVAWC“کی توسیع کی جارہی ہے۔ دارالامان کو مکمل فعال بنایاجائے گا۔



