مشرق وسطیٰ

بزنس ایڈمنسٹریشن کے طلباء وطالبات کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ

سیف سٹی کا دائرہ کار پنجاب کے21مزید شہروں تک پھیلا یا جار ہا ہے، جرائم کی روک تھام اور پولیس کے ایکٹو رسپانس کیلئے سیف سٹیز کا انفراسٹرکچر پورے ملک تک پھیلایا جائے،بریفنگ

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): بزنس ایڈمنسٹریشن کے طلباء وطالبات کے وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ کیا۔وفد میں 30 بزنس ایڈمنسٹریشن کے طلباء اور اساتذہ شریک تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پبلک ریلیشنزاورڈپٹی آپریشنز کمانڈر نے وفد کو ادارے کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔وفد کو پاکستان میں پولیس کے پہلے ویب چینل PSCA TV بارے بریفنگ دی گئی اور مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کروایا گیا۔طلباء کو عوامی آگاہی کیمپئن، میڈیا مینجمنٹ اور ویمن سیفٹی ایپ بارے بتایا گیا۔ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز توصیف صبیح گوندل نے وفد کو بتا یا کہ سیف سٹی کا دائرہ کار پنجاب کے 21مزید شہروں تک پھیلایا جا رہا ہے۔پنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ 3 لاکھ سے زائد خواتین انسٹال کر چکی ہیں۔وفد میں شریک اساتذہ نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کیلئے سیف سٹیز اتھارٹی کا کردار ناقابل فراموش ہے۔جرائم کی روک تھام اور پولیس کے ایکٹو رسپانس کیلئے سیف سٹیز کا انفراسٹرکچر پورے ملک تک پھیلایا جائے۔وفد میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے بنائی گئی ویمن سیفٹی ایپ ضرور ڈاؤنلوڈ کریں گی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button