مشرق وسطیٰ

پنجاب پولیس کا بیرون ملک مفرور اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن جاری

قتل کے مقدمہ میں مطلوب ایک اور خطرناک اشتہاری محمد وقار متحدہ عرب امارات سے گرفتار۔

پاکستان لاہور(نمائندہ وا ئس آف جرمنی): انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا بیرون ملک مفرور اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تسلسل میں قتل کے مقدمہ میں مطلوب ایک اور خطرناک اشتہاری محمد وقار متحدہ عرب امارات سے گرفتار ہو کر وطن واپس پہنچ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اشتہاری مجرم محمد وقار 2022 میں سرگودھا میں قتل کی واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہو گیا تھا، پنجاب پولیس نے ملزم کا انٹر پول سے ریڈ نوٹس جاری کروایا اور گرفتاری کیلئے مسلسل فالو اپ جاری رکھا۔ ملزم محمد وقار بالآخر گرفتار ہو کر پاکستان پہنچ گیا، رواں برس بیرون ملک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 06 ہوگئی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خطرناک اشتہاری گرفتار کرنے پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ قانونی کاروائی جلد از جلد مکمل کرتے ہوئے مجرم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button