مشرق وسطیٰ

کئی برس پراناخستہ حال پنجاب ڈینٹل ہسپتال بھی سٹیٹ آف دی آرٹ بن گیا

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب کابینہ کے ہمراہ اپ گریڈڈ پنجاب ڈینٹل ہسپتال کے مختلف وارڈز کادورہ کیا اور ایوننگ،نائٹ شفٹ شروع کرنے کاجائزہ لینے کی ہدایت دے دی

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):کئی برس پراناخستہ حال پنجاب ڈینٹل ہسپتال بھی سٹیٹ آف دی آرٹ بن گیا، وزیراعلی محسن نقوی نے پنجاب ڈینٹل ہسپتال کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا افتتاح کردیا ۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب کابینہ کے ہمراہ اپ گریڈڈ پنجاب ڈینٹل ہسپتال کے مختلف وارڈز کادورہ کیا اور ایوننگ،نائٹ شفٹ شروع کرنے کاجائزہ لینے کی ہدایت دے دی۔محسن نقوی نے آپریٹو ڈینٹسری ڈیپارٹمنٹ اور پیڈو ڈونٹکس ڈیپارٹمنٹ کا معائنہ کیا، سپیشل افراد کے لئے مخصوص ڈینٹل سیکشن اور نئے یونٹس کا مشاہدہ کیا جبکہ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈاکٹروں اور سٹاف سے بات چیت بھی کی ۔ محسن نقوی نےبتایا کہ ڈینٹل ہسپتال کے لئے 60نئے اور جدید یونٹس خریدے گئے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button