مشرق وسطیٰ

پی ایچ اے نے ریس کورس پارک میں فلورل گفٹ شاپ قائم کر دی

پی ایچ اے گفٹ شاپ ڈائریکٹر جنرل محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر ریس کورس پارک کے داخلی دروازے کے ساتھ قائم کی گئی ہے۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی، لاہور نے ریس کورس پارک میں شائقین کے لئے فلورل گفٹ شاپ قائم کر دی ہے جہاں پر عوام کی سہولت کیلئے پھولوں کے گلدستے اور مختلف اقسام کے تحائف ارزاں نرخوں پر دستیاب ہیں۔
آج یہاں جاری ایک بیان میں ترجمان نے بتایا کہ پی ایچ اے گفٹ شاپ ڈائریکٹر جنرل محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر ریس کورس پارک کے داخلی دروازے کے ساتھ قائم کی گئی ہے۔
اس حوالے سے محمد طاہر وٹو کی سربراہی میں پی ایچ اے نے گلبرگ میں کمرشل نرسری، جوہر ٹاؤن و محمود بوٹی کے علاقوں میں میاواکی جنگلات کے قیام اور دیگر اقدامات کیے ہیں تاکہ صوبائی دارالحکومت میں سرسبز ماحول کو فروغ دیا جا سکے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button