مشرق وسطیٰ

لاہور پولیس آپریشنز ونگ کی منشیات فروشوں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری رواں سال ابتک 1751منشیات فروش گرفتار،مقدمات درج

ڈویژنل ایس پیز کی زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف بھرپورکریک ڈاؤن جاری ہے۔ شہری منشیات بیچنے والے سماج دشمن عناصر کے بارے لاہور پولیس کو آگاہ کریں

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ایس ایس پی آپریشنز سید علی رضا نے کہا ہے کہ لاہور پولیس آپریشنز ونگ صوبائی دارالحکومت کو ڈرگ فری سٹی بنانے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ڈویژنل ایس پیز کی زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف بھرپورکریک ڈاؤن جاری ہے۔ شہری منشیات بیچنے والے سماج دشمن عناصر کے بارے لاہور پولیس کو آگاہ کریں تا کہ اس مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کو قانون کے شکنجے میں لایا جا سکے۔تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ رواں سال ابتک لاہور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مختلف کارروائیوں میں 1759ملزمان گرفتار کرکے شہر کے مختلف تھانوں میں 1700مقدمات درج کئے۔ سٹی ڈویژن نے445، کینٹ 350،سول لائنز163،صدر253، اقبال ٹاؤن294اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن نے246منشیات فروش گرفتارکئے۔منشیات فروشوں کے قبضہ سے1ہزار363کلوگرام چرس،49کلو781گرام ہیروئن،26کلو گرام سے زائد آئس اور11ہزار836 لٹر شراب بھی برآمد کی گئی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button