اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پنجاب حکومت بہت جلد ماحول دوست الیکٹرک بسیں چلانے کا آغاز کریگی، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان

پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی پبلک ٹرانسپورٹ کی بہترین کارکردگی بہتر کرنا ہوگی جبکہ سروس ڈیلیوری کا معیار بہتر بنانے کے لئے جدید لائحہ عمل اپنانا ہوگا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے گزشتہ روز پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا ۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈاکٹر جاوید احمد قاضی بھی انکے ہمراہ تھے۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، انفورسمنٹ ونگ کے چاق و چوبند دستے نے صوبائی وزیر کو سلامی پیش کی۔
چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز رئیس عباس زیدی نےصوبائی وزیر کو پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کروایا۔
بعد ازاں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے ایک اجلاس کی صدارت بھی کی جہاں مختلف شعبوں کے انچارجز نے صوبائی وزیر کو اپنی ورکنگ بارے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے انفورسمنٹ ونگ اور روٹ پرمٹ بارے بریف کیا۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے چلاننگ سسٹم کو بہتر کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ریکارڈ کو جلد از جلد مکمل کمپیوٹرائز کیا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی پبلک ٹرانسپورٹ کی بہترین کارکردگی بہتر کرنا ہوگی جبکہ سروس ڈیلیوری کا معیار بہتر بنانے کے لئے جدید لائحہ عمل اپنانا ہوگا۔بلال اکبر خان نے مزید کہا کہ دفتری امور میں بہتر نتائج کیلئے سٹاف اور افسران کو تمام تر وسائل فراہم کریں گے تاہم تمام سیکٹرز کی روز مرہ کارکردگی کو مزید بہتر کرنا ہوگا۔ صوبائی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنا ہوگا، پنجاب حکومت بہت جلد ماحول دوست الیکٹرک بسیں چلانے کا آغاز کریگی۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عام آدمی کو سستی اور آرام دہ پبلک ٹرانسپورٹ کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور بہت جلد پنجاب بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت کا عہد پورا کرینگے ۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی فراہمی سے سڑکوں پر ٹریفک کادباؤ کم ہوگا اورحادثات سمیت ماحولیاتی آلودگی میں بھی یقینی کمی واقع ہوگی جبکہ بہاولپور اور فیصل آباد میں ایکو فرینڈلی ہائبرڈ بسوں کا پراجیکٹ لانچ کریں گے ۔ صوبائی وزیر کو پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کی جانب سے ایک یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی ۔اس موقع پر چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز رئیس عباس زیدی،ایکٹنگ چیف ایگزیکٹو آفیسر فرخ عباس خان ، چیف آپریٹنگ آفیسر حسن فائق۔ سابقہ سی ای او فائق احمد سمیت کمپنی سیکرٹری و دیگر افسران بھی موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button