ڈی سی لاہور کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ افسران کے فیلڈ میں سرپرائز دورے 05 پرائیویٹ افراد کی بطور نگران موجودگی، 6 اساتذہ کی غیر حاضری پکڑی گئی
اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر نے 5 نگران اور ایک اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کی غیر حاضری پر سی ای او ایجوکیشن سے فوری رپورٹ طلب کر لی انتظامیہ امتحانی مراکز میں نقل کی روک تھام کے ساتھ انتظامی معاملات کڑی نگرانی کر رہی ہے۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): بورڈ امتحانات میں نقل مافیا کی روک تھام کے لیے امتحانی مراکز پر انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ ڈی سی لاہور کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ افسران کے فیلڈ میں سرپرائز دورے جاری ہیں تفصیلات کے مطابق 05 پرائیویٹ افراد کی بطور نگران موجودگی اور 6 اساتذہ کی غیر حاضری پکڑی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ عمر مقبول نے کریم بلاک ہائی سکول کے امتحانی مرکز اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اقبال ٹاؤن اور گورنمنٹ پائلٹ ہائیر سیکنڈری سکول وحدت کالونی امتحانی مراکز کا بھی دورہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر شاہد عباس کاٹھیا کی جانب سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بوائز سنٹر جلو 15 اے میں قائم امتحانی مرکز کا دورہ کیا گیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی رائے بابر نے گورنمنٹ مسلم ماڈل ہائی سکول نے دورہ کیا اور اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نبیل میمن کی جانب سے گرلز کالج فار وویمن سیکٹر ایف ایف ڈی ایچ اے فیز 04 میں امتحانی مرکز کا دورہ کی گیا۔ ڈی سی لاہور نے بتایا افسران نے امتحانی مراکز میں آج ہونے والے ریاضی کے پیپر کا معائنہ کیا۔ کریم بلاک ہائی سکول اور گرلز ہائر سیکنڈری سکول اقبال ٹاؤن میں دو پرائیوٹ افراد بطور نگران ڈیوٹی دے رہے تھے۔ رافعہ حیدر نے کہا اے ڈی سی فنانس نے موقع پر دونوں امتحانی مراکز میں پرائیویٹ نگران تبدیل کر کے گورنمنٹ ٹیچرز کا انتظام کروایا اور اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر نے 5 نگران اور ایک اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کی غیر حاضری پر سی ای او ایجوکیشن سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ڈی سی لاہور نے بتایا انتظامیہ امتحانی مراکز میں نقل کی روک تھام کے ساتھ انتظامی معاملات کڑی نگرانی کر رہی ہے۔محنتی طلبہ کی محنت اور روشن مستقبل کی ہر حال میں حفاظت ہو گی۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے ہدایات جاری کیں کہ امتحانی مراکز میں والدین کے بیٹھنے کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔