لیسکو نے انٹر یونٹ واپڈا کبڈی چیمپئین شپ کا فائنل جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے لیسکو کبڈی ٹیم کو مبارکباد دی اور چیئرمین واپڈا اسپورٹس بورڈ رمضان بٹ اور جنرل سیکرٹری میاں محمد افضل کی خدمات کو سراہا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):واپڈا ا سپورٹس بورڈ کی جانب سے انٹر یونٹ واپڈا کبڈی چیمپئین شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں چار ٹیموں لیسکو،گیپکو،فیسکو اور میپکوکی ٹیموں نے حصہ لیا۔انٹر یونٹ واپڈا کبڈی چیمپئین شپ فیسکو میں منعقد کی گئی۔جس کا فائنل لیسکو اور میپکو کے مابین کھیلا گیا۔لیسکو نے میپکو کو شکست دے کر فائنل ٹرافی اپنے نام کر لی۔واضح رہے لیسکو تاریخ میں پہلی بار فائنل ٹرافی جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے لیسکو کبڈی ٹیم کو مبارکباد دی اور چیئرمین واپڈا اسپورٹس بورڈ رمضان بٹ اور جنرل سیکرٹری میاں محمد افضل کی خدمات کو سراہا۔لیسکو چیف نے منیجر لیسکو کبڈی ٹیم رائے مسعود کھرل،لیسکو اسپورٹس آفیسر منصور بھٹہ، کوچ شہباز بندیشہ ور نائب کوچ ریاض جٹ کو بھی شاباش دی۔چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی جانب سے کبڈی کی فاتح ٹیم کو کیش انعامات دینے کا بھی وعدہ کیا گیا۔