مشرق وسطیٰ

لاہور سمیت صوبہ بھر میں شاہرات پر قوانین کی پاسداری اور شہریوں کی خدمت و تحفظ کیلئے سرگرم عمل

تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرول لاہور سمیت صوبہ بھر میں شاہرات پر قوانین کی پاسداری اور شہریوں کی خدمت و تحفظ کیلئے سرگرم عمل ہے، پی ایچ پی نے شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 6 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد کو چیک کیا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب ہائی وے پٹرول لاہور سمیت صوبہ بھر میں شاہرات پر قوانین کی پاسداری اور شہریوں کی خدمت و تحفظ کیلئے سرگرم عمل ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فورس کو ہدایت کی کہ پی ایچ پی ٹیمیں اپنے بیٹ ایریاز میں فیلڈ پٹرولنگ کو مزید موثر بنائیں، قوانین کی خلاف ورزی، جرائم کی روک تھام کے ساتھ ساتھ شہریوں کی مدد اور راہنمائی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔ یہ ہدایات انہوں نے پنجاب ہائی وے پٹرول کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے افسران کو جاری کیں۔
پنجاب ہائی وے پٹرول ہیڈکوارٹرز نے گذشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرول لاہور سمیت صوبہ بھر میں شاہرات پر قوانین کی پاسداری اور شہریوں کی خدمت و تحفظ کیلئے سرگرم عمل ہے، پی ایچ پی نے شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 6 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد کو چیک کیا۔ دورانِ چیکنگ 113 اشتہاری مجرمان و عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا، 3 لاکھ 44 ہزار 2 سو 50 گاڑیوں کو چیک کیا گیا، 52 چوری شدہ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں، روڈ سیفٹی مہم کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 46 ہزار 9 سو 63 ای چالان کیے گئے، ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے تحت 9718 اوور لوڈڈ گاڑیوں کے چالان، آف لوڈنگ اور قانونی کاروائی کی گئی،جرمانے کی مد میں 2 کروڑ روپے کی رقم خزانے میں جمع کروائی گئی، گیس سلنڈر کے غیر قانونی استعمال پر 175 گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی، شہریوں کی سہولت کے پیشِ نظر 3278 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے، 17 گمشدہ بچوں کو ان کے والدین سے ملوایا گیا، 59 عارضی و مستقل تجاوزات کو ختم کر کے ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنایا گیا، 1521 مسافروں کو مختلف نوعیت کی مدد و راہنمائی فراہم کی گئی، پولیس خدمت مراکز پر 1028 شہریوں کو مختلف پولیسنگ سہولیات فراہم کی گئیں، ناجائز اسلحہ کے استعمال پر 20 مقدمات درج کئے گئے، منشیات فروشوں سے 250 لیٹر شراب اور 25 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہترین کارکردگی پر پی ایچ پی فورس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ٹریفک کی روانی، شہریوں کی خدمت و حفاظت کیلئے مزید محنت اور خلوص نیت سے فرائض ادا کئے جائیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button