اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیراعظم پاکستان ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے

ایرانی نو منتخب صدر مسعود پیزشکیان ایران کے 9ویں منتخب صدر ہیں۔

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

پاکستان کے وزیراعظم میاں شہباز شریف ایران کے نو منتخب صدر مسعود پیزشکیان کی حلف برداری کی تقریب میں ایران جائیں گے۔ ان کی ایران آمد کی توقع 30 جولائی کو ہے۔ یہ بات وزارت خارجہ پاکستان نے جمعرات کے روز بتائی ہے۔
ایرانی نو منتخب صدر مسعود پیزشکیان ایران کے 9ویں منتخب صدر ہیں۔ جن کا انتخاب پچھلے ماہ 28 جون کو کیا گیا ہے۔ ایران کے آٹھویں صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں اپنے بعض دوسرے رفقاء کے ساتھ جاں بحق ہو گئے تھے۔
صدر مسعود پزشکیان منگل کے روز پارلیمان کی عمارت میں حلف اٹھائیں گے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button