مشرق وسطیٰ

سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر ناقص کارکردگی پر ایس پی(انوسٹی گیشن) صدر کواظہارِ ناراضگی کا مراسلہ جاری

لاہورپولیس خواتین پر ظلم و تشدد کے واقعات میں ملوث ملزمان کوقرار واقعی سزادلوائے گی۔ لاہور پولیس گھریلو خواتین، ورکنگ وویمن اور بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے۔بلال صدیق کمیانہ

پاکستان لاہور(نمائندہ وائس اف جرمنی):‌سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر ِ صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں خواتین اور بچوں سے متعلقہ جرائم کے زیر تفتیش مقدمات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا،جس میں خواتین اور بچوں سے متعلقہ جرائم کے زیر تفتیش مقدمات پر پیش رفت اور دیگر پیشہ ورانہ امورکا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر ناقص کارکردگی پر ایس پی(انوسٹی گیشن) صدر کواظہارِ ناراضگی کا مراسلہ جاری کردیا گیا۔ سی سی پی او لاہورنے انچارجزسپیشل سیکسچول اوفینسز انوسٹی گیشن یونٹ(ایس ایس آئی او یو) کو زیر تفتیش مقدمات جلد میرٹ پر یکسو کرنے کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے سپروائزری افسران کو زیر تفتیش مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ خواتین اوربچوں سے متعلقہ جرائم کے واقعات پر بلاتاخیر کارروائی عمل میں لائی جائے۔ بلال صدیق کمیانہ نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہورپولیس خواتین پر ظلم و تشدد کے واقعات میں ملوث ملزمان کوقرار واقعی سزادلوائے گی۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ خواتین قانونی امداد کیلئے قریبی تھانہ،ورچول وویمن پولیس اسٹیشن یا 15سے رابطہ کریں۔سی سی پی او لاہور نے مزید کہا کہ لاہور پولیس گھریلو خواتین، ورکنگ وویمن اور بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ ایس ایس پی (انوسٹی گیشن)انوش مسعود چوہدری، ڈویژنل ایس پیز (انوسٹی گیشن) اور انچارجز(ایس ایس آئی او یو)نے اجلاس میں شرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button