پیرس اولمپکس ہاکی: جرمنی نے سیمی فائنل میں بھارت کو ہرا دیا
بھارت اور اسپین کی ٹیمیں کانسی کے تمغے 8 اگست کو مدمقابل آئیں گی جبکہ جرمنی اور نیڈرلینڈز کی ٹیمیں فائنل کھیلیں گی۔
پیرس اولمپکس ہاکی کے سیمی فائنل میں جرمنی نے بھارت کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
پیرس اولمپکس ہاکی کے سیمی فائنل میں جرمنی اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، جرمنی نے بھارت کو تین کے مقابلے دو گول سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔
بھارت اور اسپین کی ٹیمیں کانسی کے تمغے 8 اگست کو مدمقابل آئیں گی جبکہ جرمنی اور نیڈرلینڈز کی ٹیمیں فائنل کھیلیں گی۔
بھارت کی جانب سے ہرمن پریت سنگھ نے ساتویں منٹ میں گول کر کے بھارت کو برتری دلائی جس کو دوسرے کوارٹر میں 18 ویں میں گونزولو پیلیٹ نے برابر کر دیا تھا۔
دوسرے ہی کوارٹر میں27 ویں منٹ میں کرسٹوفر روئر نے گول کر کے جرمنی کو برتری دلائی جس کو سکھ جیت سنگھ نے تیسرے کوارٹر میں 36 ویں میں منٹ میں ختم کیا۔
جرمن کھلاڑی نے چوتھے اور آخری کوارٹر کے 54 ویں منٹ میں فیصلہ کن گول کیا اور ٹیم کو فائنل میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔