مشرق وسطیٰ

پنجاب ریونیو ٹاور اسی ماہ مکمل ہوجائے گا،22اگست ڈیڈلائن مقرر

جدید سہولیات سے مزئین نئی عمارت میں لائبریری اور بار روم بنایا جا رہا ہے۔نبیل جاوید سینئر ممبربورڈ آف ریونیو

پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی): سینئرممبر بورڈ آف ریونیوپنجاب نبیل جاوید نے آج اچانک فریدکورٹ ہاؤس میں زیرتعمیر چار منزلہ ریونیوٹاور کا دورہ کیااور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔اس موقع پر نبیل جاوید نے کہاکہ فرید کورٹ ہاؤس میں نئے تعمیر کئے گئے ٹاور میں استعمال ہونے والے میٹریل کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گااور بلڈنگ کی تزئین و آرائش جلدازجلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ایس ایم بی آر نے کہاکہ ریونیو ٹاور میں سائلین کیلئے تمام ضروری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اوراس عمارت میں جدید لائبریری کے ساتھ ساتھ وکلاء کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ بار روم بھی تیارکیا جا رہا ہے۔نبیل جاوید نے کہاکہ فریدکورٹ ہاؤس کے چار منزلہ ٹاورکے تعمیراتی کام کی تکمیل کے بعد ریونیوبورڈ کا ٹیکس ونگ اسی ٹاور میں منتقل کر دیاجائے گا تاکہ سائلیں کو ٹیکس سے متعلق معاملات میں آسانی ہو۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button