زندگی سب سے بڑی استاد،شوبز کی دنیا میں جھوٹ بولا اور دکھایا جاتا ہے:حرامانی
کبھی کبھی وہ سوچتی ہیں کہ وہ تو دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا فلاں کردار بھی ادا کر سکتی تھیں لیکن پھر بعد میں اپنے جواں سالہ بیٹوں کو دیکھتی ہیں تو سوچتی ہیں نہیں وہ یہیں خوش ہیں
کراچی(نمائندہ خصوصی): اداکارہ حرامانی کاکہنا ہے کہ زندگی سب سے بڑی استاد،شوبز کی دنیا میں جھوٹ بولا اور دکھایا جاتا ہے۔ حرامانی نے ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں کہاکہ زندگی سب سے بڑی استاد،شوبز کی دنیا میں جھوٹ بولا اور دکھایا جاتا ہے۔ حرامانی نے مزید کہاکہ شوبز کے لوگ دوسرے انسانوں کی کہانیاں بیان کرتے ہیں، اس لیے جھوٹ بولنا اور دکھانا ان کی مجبوری اور کام ہے۔
حرا مانی کے مطابق شوبز کے لوگوں کو جھوٹ بولنے اور دکھانے کے ہی پیسے ملتے ہیں اور شوبز کی دنیا فیک ہے۔اداکارہ کے مطابق وہ جو بننا چاہتی تھیں وہ بن گئی، کبھی کبھی وہ سوچتی ہیں کہ وہ تو دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا فلاں کردار بھی ادا کر سکتی تھیں لیکن پھر بعد میں اپنے جواں سالہ بیٹوں کو دیکھتی ہیں تو سوچتی ہیں نہیں وہ یہیں خوش ہیں، انہیں جو ملا وہ بہت ہے، ان کے پاس جو کچھ ہے وہی سب کچھ ہے۔
حرا مانی نے اعتراف کیا کہ پیار اچھی چیز ہے لیکن انہوں نے کہا کہ وہ پیار نہیں کرتیں اور جن سے کرتیں ہیں تو وہ لوگ ان کی عادت بن جاتے ہیں، جن کے لیے وہ جان بھی دینے کو تیار ہوجاتی ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں حقیقت اور حقیقی چیزیں پسند ہوتی ہیں، انہیں فطرت سے محبت ہے اور انسان بھی فطری طور پر سچا اور حقیقی ہی ہے۔انہوں نے اعتراف کیا کہ زندگی نے انہیں وہ کچھ دیا ہے جو وہ چاہتی تھیں، وہ ماضی کے مقابلے تحمل مزاج ہوگئی ہیں، اب وہ خود کے بجائے دوسروں کے لیے زیادہ سوچتی ہیں اور ان کی ہی باتیں سنتی ہیں۔