اہم خبریںپاکستان

شمالی اور جنوبی وزیرستان میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران 6 خارجی دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران 6 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، شمالی وزیرستان کے علاقے دیو سالی میں ایک کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد احمد شاہ عرف انتظار ہلاک ہوا۔ اسی دوران، جنوبی وزیرستان کے علاقے خرمنگ میں سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 5 مزید دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ اس کارروائی میں 3 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔
آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان نے عبوری افغان حکومت سے بار بار مؤثر بارڈر مینجمنٹ کے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے، اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں نبھائے گی۔ اس کے علاوہ، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز سرحدوں کی حفاظت اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button