کھیل

ہم نے میچ جیتنے کے لیے بھرپور کوشش کی لیکن بدقسمتی سے ہدف کا دفاع نہ کر سکے،حارث رؤف

حارث نے مزید کہا کہ کم اسکور کے دفاع میں بہترین باؤلنگ کی اہمیت بڑھ جاتی ہے، اور اگر باؤلرز بہتر کارکردگی دکھائیں تو کم اسکور کا بھی دفاع ممکن ہوتا ہے

میلبورن: قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے میچ جیتنے کے لیے بھرپور کوشش کی لیکن بدقسمتی سے ہدف کا دفاع نہ کر سکے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم وکٹیں لینے اور اٹیک کرنے کی کوشش میں تھے، لیکن کچھ اضافی رنز دینے کی وجہ سے مشکلات پیش آئیں۔
حارث نے مزید کہا کہ کم اسکور کے دفاع میں بہترین باؤلنگ کی اہمیت بڑھ جاتی ہے، اور اگر باؤلرز بہتر کارکردگی دکھائیں تو کم اسکور کا بھی دفاع ممکن ہوتا ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ میچ میں غلطیاں ہوئیں، اور امید ظاہر کی کہ ٹیم ان غلطیوں سے سیکھ کر اگلے میچز میں بہتر کارکردگی دکھائے گی۔
قومی فاسٹ باؤلر نے کہا کہ بہتر نتائج کے لیے اچھی شراکت داری ضروری ہے، اور کبھی کبھار غلطیوں سے سبق لینا پڑتا ہے۔ فٹنس سے متعلق ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ انجری کسی بھی وقت ہو سکتی ہے، اور یہ کھیل کا حصہ ہے۔
حارث رؤف نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کو اپنے کیریئر کی خاص جگہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ میدان بہت پسند ہے کیونکہ ان کا پہلا میچ یہاں کھیلا گیا تھا اور اس میدان سے ان کی کئی خوشگوار یادیں جڑی ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button