اہم خبریںتازہ ترینکاروبار

کیا حکومت قومی ایئرلائن پی آئی اے کو واقعی فروخت نہیں کرنا چاہتی

جان بوجھ کر پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والے کاروباری اداروں کی کوئی بات نہیں مانی

اسلام آباد(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد نے دعوٰی کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے عمل کے باوجود اس کو بیچنا نہیں چاہتی۔
پاکستان کے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں ان دونوں سابق وزرا، جو مسلم لیگی قیادت کے قریب رہے ہیں، نے گذشتہ دنوں پی آئی اے کی ناکام نجکاری کا ذمہ دار حکومت کی فیصلہ سازی اور رضامندی کے فقدان کو قرار دیا ہے۔
مفتاح اسماعیل، جو اس وقت عوام پاکستان پارٹی کے سیکریٹری جنرل ہیں، نے براہ راست وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں شخصیات نجکاری کے لیے سنجیدہ نہیں اور اب تک کسی ایک بھی ادارے کی نجکاری میں کامیاب نہیں ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے جان بوجھ کر پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والے کاروباری اداروں کی کوئی بات نہیں مانی تاکہ یہ اس عمل سے علیحدہ ہو جائیں کیوںکہ نہ تو شہباز شریف اور نہ ہی اسحاق ڈار اس نجکاری کے خواہاں تھے۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اسی طرز عمل کی وجہ سے ایئرلائن کاروبار کا تجربہ رکھنے والے دو بڑے گروپ ایئر عریبیہ اور پگاسس ایئرلائن اس عمل سے الگ ہو گئے۔
سابق نگراں وزیر برائے نجکاری اور مسلم لیگ نواز کے سربراہ نواز شریف سے قریبی تعلق رکھنے والے فواد حسن فواد نے بھی مفتاح اسماعیل کی بات کی تائید کی۔
انہوں نے کہا کہ ’شہباز شریف کبھی بھی نجکاری کے حامی نہیں رہے اور وہ ہمیشہ سے چاہتے ہیں کہ حکومتی ادارے لوگوں کے لیے کام کریں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’یہ حیرت انگیز بات ہے کہ کابینہ کی نجکاری کمیٹی، جس کی سربراہی وزیر خارجہ (اسحاق ڈار) کے پاس ہے، نے ایک بولی دہندہ کے ساتھ نجکاری کی منظوری دی اور کہا کہ اسی بڈر کے ساتھ بولی کا عمل آگے بڑھایا جائے، اس سے پاکستان میں نجکاری کے عمل کو بڑا نقصان پہنچا ہے۔‘
فواد حسن فواد نے کہا کہ ’حکومت کی پی آئی اے کی نجکاری میں غیر سنجیدگی ایک اشتہار سے جھلک رہی ہے جس میں پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔‘
’اگر حکومت نے پی آئی اے کا نیا سی ای او لگانا ہے تو پھر نجکاری کے عمل کی کیا ضرورت تھی۔ اگر پی آئی اے فروخت ہو جاتی تو اس کو خریدنے والا نجی ادارہ خود اپنی مرضی سے کوئی تجربہ کار سی ای او لگاتا۔‘
پاکستان کے سرمایہ کاری بورڈ کے سابق سربراہ ہارون شریف بھی ان خیالات سے اتفاق کرتے ہیں۔
انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’اسحاق ڈار اس لیے نجکاری نہیں چاہتے کیونکہ وہ اپنا کنٹرول چاہتے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ جو کچھ بھی ہو ان کی مرضی سے ہو۔‘
’اتحادی حکومت نجکاری کے عمل کو تسلیم نہیں کرتی‘
لیکن نجکاری کا یہ عمل ناکام ہونے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ اتحادی حکومت اس عمل کو تسلیم ہی نہیں کرتی۔ حکومت کی بڑی اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے تو اداروں کو نیشنلائز کیا تھا، پھر انہوں نے پی آئی اے میں اتنے سارے لوگ بھرتی کیے ہوئےہیں۔ اس لیے وہ کہتے ہیں کہ پی آئی اے کی نجکاری کی ایک ’پولیٹیکل کاسٹ‘ ہے اور اس لیے اس عمل کو سیاسی حمایت حاصل نہیں ہے۔‘
’نجکاری کے لیے حکومت کی کوئی سٹریٹیجی نہیں‘

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button