مشرق وسطیٰ

چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے ادارے میں انٹرنل آڈٹ پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کردی

انٹرنل آڈٹ چیف ادارے میں ہونیوالے بے ضابطگیوں کی نشاندہی کریں تاکہ ادارے کو نقصان پہنچانے والے افسران و ملازمین کو ایس او پیز کے مطابق سزادی جا سکے

لاہور : چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر صدارت فنکشنل ہیڈز کا اجلاس ہوا جس میں ڈائریکٹر ایچ آر ضمیر حسین کولاچی، ڈائریکٹر کسٹمر سروسز سرور مغل، ڈی جی ایڈمن نعمان غفور، ڈی جی ایمپلیمنٹیشن رائے محمد اصغر، چیف انجینئر آپریشنز (او اینڈ ایم) عباس علی، چیف انجینئرٹی اینڈ جی ظفر اقبال، چیف انجینئرپی ایم یوشعیب عاصم، چیف انجینئر پی آئی یواعجاز بھٹی، چیف انجینئر پی اینڈ ڈی عمران محمود، چیف انٹرنل آڈٹ محمد طیب، ڈائریکٹر اینٹی تھفٹ احمد شہزاد چغتائی، ڈائریکٹر ایس اینڈ آئی اصغر اورڈائریکٹر کمرشل ندیم طاہر نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے چیف انٹرنل آڈٹ کو ہدایت کی ادارے میں آڈٹ پر خصوصی توجہ دی جائے اور آڈٹ کے نظام کو مزید فعال اور موثر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنل آڈٹ چیف ادارے میں ہونیوالے بے ضابطگیوں کی نشاندہی کریں تاکہ ادارے کو نقصان پہنچانے والے افسران و ملازمین کو ایس او پیز کے مطابق سزادی جا سکے، اس کے ساتھ ساتھ تمام فنکشنل ہیڈز چیف انٹرنل آڈٹ کی نشاندہی پر فوری کارروائی کریں۔ انجینئر شاہد حیدر کا کہنا تھا کہ ایسی تمام انکوائریز جو تاخیر کا شکار ہیں انہیں جلد از جلد مکمل کرکے متعلقہ فورم پر پیش کیا جائے۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو نے کہا کہ آڈٹ کے معاملے پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور کوتاہی سامنے آنے کی صورت میں سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button