وزیر اعلیٰ پنجاب ترجیحی بنیادوں پر وکلاء کے مسائل کو حل کرنا چاہتی ہیں۔ صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ
پنجاب حکومت کا وکلاء کے مسائل کو حل کرنے کا مشن/ چار کروڑ کے چیکس تقسیم کیئے،لاہور ہائی کورٹ بار، مچنن آباد، فورٹ عباس، ہارون آباد اور چشتیاں بار ایسوسی ایشنزکو گرانٹس دیں گئیں
لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی): صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کی دعوت پر لاہور ہائی کورٹ بار، مچنن آباد، فورٹ عباس، ہارون آباد اور چشتیاں بار ایسوسی ایشنز کے صدور و جنرل سیکرٹریزلاہور آئے اور صدور و جنرل سیکرٹری نے وزیر قانون پنجاب ملک صہیب احمد بھرتھ سے ملاقات کی۔جنرل سیکرٹری لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بیرسٹر قادر بخش ایڈووکیٹ، صدر منچن آباد خالد شاہد، صدر ہارون آباد میاں اظہر باری، صدر فورٹ عباس بار امتیاز احمد، چشتیاں بار جی ار اککو ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ سیکرٹری قانون پنجاب بلال احمد لودھی بھی اس موقع پر موجود تھے۔پنجاب حکومت کی طرف بار ایسوسی ایشنز کو 4 کروڑ روپے کی گرانٹ دی۔لاہور ہائی کورٹ بار کو تین کروڑ کی گرانٹ دی گئی۔مچنن آباد کو 25 لاکھ روپے،فورٹ عباس بار کو 50 لاکھ روپے،ہارون آباد بار کو 25 لاکھ روپے جبکہ چشتیاں بار کو 50 لاکھ کی گرانٹ دی گئی۔بار ایسویسی ایشنز گرانٹ سے فی میل بار رومز کی تعمیر، ای لائبریری, ایگزیکٹو رومز، کتب،، کمپیوٹرز اور فرنیچر خرید سکیں گے۔ صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ میں پنجاب بھر کے وکلا کا نمائندہ ہوں۔ینگ وکلا کی ٹریننگ کے لیے پروگرام بنا رہے ہیں۔وکلا کے مسائل کو سلسلہ وار حل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وکلا اور ہم ایک ٹیم ہے۔ پنجاب حکومت صوبہ بھر کی بار میں خواتین وکلاء کیلئے ڈے کیئر سنٹر کا قیام کررہی ہے۔وکلاء کے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔صوبائی وزیر قانون ملک صہب احمد بھرتھ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ترجیحی بنیادوں پر وکلاء کے مسائل کو حل کرنا چاہتی ہیں۔ بار ایسویسی ایشنز کے صدور و جنرل سیکرٹریز نے اس موقع پر کہا کہ حکومت کا پنجاب بھر کے وکلاء کے فوری مسائل حل کرنا قابل ستائش ہے۔پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیر اعلی پنجاب بڑے پیمانے پر وکلا کے مسائل کو حل کر رہی ہیں –