ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان کا تحصیل کوٹ رادھاکشن کا اچانک دورہ
صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہر کے ساتھ ساتھ دیہاتوں میں بھی میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید تیز کیا جائے
لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی):تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال‘لیڈیز پارک‘گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج‘شہر کی صفائی ستھرائی اورزیر تعمیر تحصیل کمپلیکس کا معائنہ‘ ہسپتال میں طبی سہولیات‘پارک میں صفائی ستھرائی اور دیگر فراہم کردہ تفریحی سہولیات‘کالج میں تدریس کے عمل‘شہر میں صفائی کی صورتحال اور زیر تعمیر تحصیل کمپلیکس میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا‘ضلعی انتظامیہ عوام الناس کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے‘ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان نے‘تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال‘لیڈیز پارک‘گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج‘شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال اورزیر تعمیر تحصیل کمپلیکس کا معائنہ‘ہسپتال میں طبی سہولیات‘پارک میں صفائی ستھرائی اور دیگر فراہم کردہ تفریحی سہولیات‘کالج میں تدریس کے عمل‘شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال اور زیر تعمیر تحصیل کمپلیکس میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کوٹ رادھاکشن ڈاکٹر محمد انس سعید اور دیگر متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے۔ وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ رادھاکشن دورہ کے موقع پر ڈاکٹرز و پیر امیڈیکل سٹاف کی حاضری، صفائی ستھرائی، میڈیسن کی دستیابی کو چیک کیا۔مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی، لواحقین سے ڈاکٹرز کی موجودگی اور فراہم کردہ طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔ انہو ں نے ہسپتال میں لیبارٹری، ایمرجنسی، آؤٹ ڈور سمیت دیگر حصوں کا بھی معائنہ اور ادویات کے سٹاک کو چیک کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کی شہریوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔عوام کو بہتر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ صحت عامہ کے منصوبوں کی مکمل مانیٹرنگ کر رہی ہے۔ انہوں نے ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور نیک نیتی کیساتھ سرانجام دیں اور مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر ٹیچرز و سٹاف کی حاضری، صفائی ستھرائی اور تدریس کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف کلاس رومز میں جا کر طالبات سے سوالات کئے اور کوالٹی ایجوکیشن کو چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کالج کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے طالبات کو نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تلقین کی۔ انہوں نے پرنسپل کالج کو ہدایت کی کہ طالبات کو جدید تعلیم کیساتھ ساتھ ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق تعلیمی اداروں کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔معیاری تعلیم فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بھی چیک کیا اور ایل ڈبلیو ایم سی کی طرف سے جاری زیرو ویسٹ سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وزیر اعلی کے صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہر کے ساتھ ساتھ دیہاتوں میں بھی میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید تیز کیا جائے تا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان نے لیڈیز پارک کوٹ رادھاکشن کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر صفائی ستھرائی اور شہریوں کو فراہم کردہ تفریحی سہولیات کو چیک کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ لیڈیز پارک ایک اہم تفریحی مقام ہے جہاں شہریوں کو معیاری تفریحی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو پارک کی تزئین و آرائش کیلئے نئی گھاس لگانے، بیٹھنے کیلئے آرام دہ بینچز کی تنصیب، خوبصورت پودے لگانے،واکنگ ٹریک، بچوں کے کھیلنے کیلئے جدید جھولے اور دیگر تفریحی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے پارک کی خصوصی صفائی ستھرائی کیلئے ہدایت کی تا کہ شہریوں کو صاف ستھری اور خوبصورت تفریحی جگہیں میسر آئیں۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو بہتر ین تفریحی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس سلسلے میں پارکس کی حالت زار کو مزید بہتر بنایا جائیگا۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان نے زیر تعمیر تحصیل کمپلیکس کا بھی معائنہ کیا اورہاں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ ترقیاتی سکیم میں اعلی کوالٹی کے میٹریل کے استعمال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ تحصیل کمپلیکس کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں اور عوامی سہولیات میں مزید بہتری کیلئے اقدامات کریں۔