مشرق وسطیٰ
غزہ میں اسرائیلی جنگ : 44664 فلسطینی جاں بحق ہو چکے
سات اکتوبر سے اب تک غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری سے قتل ہونے والے فلسطینیوں میں 70 فیصد تعداد بچے اور خواتین ہیں
اسرائیلی فوج نے غزہ میں جاری اپنی جنگ کے 15ویں مہینے کے پہلے روز تک 44664 فلسطینیوں کو قتل کر لیا ہے۔ اس امرکا اعلان غزہ کی فلسطینی وزارت صحت ہفتے کے روز ہلاک شدگان اور زخمیوں کے حوالے سے جاری کردہ اعدادو شمار میں کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے مختلف ادارے اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ سات اکتوبر سے اب تک غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری سے قتل ہونے والے فلسطینیوں میں 70 فیصد تعداد بچے اور خواتین ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 52 فلسطینی اسرائیلی فوج کی بمباری سے قتل ہوئے ہیں۔ جبکہ اب تک زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی کل تعداد 105976 ہو گئی ہے۔