کھیل

دوسری چیف آف آرمی سٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ – 2025 کا انعقاد

چیمپئن شپ کو انتہائی پیشہ وارانہ انداز میں منظم کیا جائے گا جس کا مقصد نوجوان اور باصلاحیت ہاکی کھلاڑیوں کی تلاش ہے۔، جو آگے چل کر قومی ٹیم کا حصہ بنیں گے۔

لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی):پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی کھیل کے احیا اور فروغ کے لیے دوسری چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ کرانے کا اعلان کردیا۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں سیکرٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد نے پریس کانفرنس میں چیمپئن شپ کی تفصیلات بتائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نشان امتیاز ملٹری کے قومی کھیل کی سرپرستی کرنے پر شکر گزار ہیں۔ دوسری چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ میں پاکستان بھر سے 800 کلب حصہ لیں گے۔ کلبز کی رجسٹریشن کا عمل 11 دسمبر سے شروع ہوکر 15 دسمبر تک جاری رہے گا۔ جس کے بعد تمام صوبائی ہاکی ایسوسی ایشنز تین دن کی جانچ پڑتال کریں گی۔
چیمپئن شپ کے مقابلے چار مراحل میں ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں 20 دسمبر سے پانچ جنوری 2025 تک ڈسٹرکٹ سطح پر کلبز کے درمیان مقابلے ہوں گے ۔ دوسرے مرحلے میں 8 سے 13 جنوری تک ڈویژن اور ریجنل سطح کے مقابلے ہوں گے ۔تیسرے مرحلے میں 15 سے 22 جنوری تک صوبائی سطح کے مقابلے ہوں گے۔ صوبائی سطح کے مقابلوں کے اختتام پر 10 ٹیمیں قومی سطح کے مقابلوں میں کوالیفائی کریں گی ۔ قومی سطح پر آخری مرحلے کا آغاز 3 فروری سے ہوگا۔ فائنل 15 فروری کو کھیلا جائے گا۔ قومی سطح پر پنجاب سے چار، سندھ اورخیبر پختونخوا سے دو دو ٹیمیں کوالیفائی کریں گے. بلوچستان ، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے ایک ایک ٹیم کوالیفائی کرے گی ۔ قومی سطح کے تمام میچ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
چیمپئن شپ کو انتہائی پیشہ وارانہ انداز میں منظم کیا جائے گا جس کا مقصد نوجوان اور باصلاحیت ہاکی کھلاڑیوں کی تلاش ہے۔، جو آگے چل کر قومی ٹیم کا حصہ بنیں گے۔اس کانفرنس میں اولمپئن آصف باجوہ، قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان اور اولمپئن انجم سیعد بھی موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button