اہم خبریںپاکستان

پاکستان: انسپکٹر رحیم خان خیبرپختونخوا پولیس کا بہادر سپوت تھا، دکھ کی گھڑی میں شہید کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے

(سید عاطف ندیم.پاکستان):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سوات کے علاقے مینگورہ میں پولیس گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسپکٹر رحیم خان خیبرپختونخوا پولیس کا بہادر سپوت تھا، دکھ کی گھڑی میں شہید کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جمعہ کو اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے فائرنگ سے شہید ہونے والےایس ایچ او مینگورہ انسپکٹر رحیم خان کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہید ایس ایچ او کے خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید انسپکٹر رحیم خان کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔
خیبرپختونخوا پولیس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آپریشنز میں 43 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشنز کرکے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔ وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ہماری سکیورٹی فورسز نے خوارجی دہشتگردوں کے خلاف نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے عوام سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں، سکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو قوم تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشاءاللہ عوام کی حمایت سے خوارجی دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کریں گے

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button