ہیما مالینی کے والد نے انہیں دھرمیندر سے ’دور رکھنے‘ کی کوشش کی
ایک وقت ایسا آیا تھا جب ہیما مالینی کے والد نہیں چاہتے تھے کہ وہ ’شعلے‘ کے اداکار دھرمیندر کے ساتھ اکیلے وقت گزاریں
بالی وُڈ کی مشہور جوڑی ہیما مالینی اور دھرمیندر اُس وقت فلم انڈسٹری کے مشہور جوڑی بن گئے تھے جب انڈسٹری میں جوڑیوں کا کوئی خاص رواج نہ تھا۔دھرمیندر نے پہلے پرکاش کور سے شادی کی تھی اور پرکاش سے ان کے چار بچے سنی دیول، بوبی دیول، وجیتا دیول اور اجیتا دیول تھے۔
اس کے بعد انہوں نے ہیما مالینی سے شادی کی اور ان کے ہاں دو بیٹیاں پیدا ہوئیں ایشا دیول اور آہانا دیول۔ ایک وقت ایسا آیا تھا جب ہیما مالینی کے والد نہیں چاہتے تھے کہ وہ ’شعلے‘ کے اداکار دھرمیندر کے ساتھ اکیلے وقت گزاریں۔اداکارہ نے چند سال قبل ایک انٹرویو میں یہ دلچسپ کہانی مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ ہیما مالینی اور دھرمیندر پہلی مرتبہ 1970 میں فلم ’تو حسین میں جوان‘ کے سیٹ پر ملی تھیں۔وہ سیٹ پر ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزار کر لطف اندوز ہوتے تھے اور فلم کی شوٹنگ کے اختتام تک دونوں ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہو گئے۔ہیما مالینی کے مطابق دھرمیندر ان کے لیے ’پہلی نظر کی محبت‘ تھے۔ دھرمیندر نے بھی اپنے ایک پرانے انٹرویو میں یہی کہا تھا لیکن وہ شک میں مبتلا تھے کیونکہ دھرمیندر پہلے ہی شادی شدہ تھے اور بچوں کے والد بھی تھے۔ہیما مالینی کے والد بھی دھرمیندر کے ساتھ ان کے رشتے کے مخالف تھے اور اپنے طریقے سے ان دونوں کو ایک دوسرے سے دور رکھنے کی کوشش بھی کرتے تھے۔
’بالی وڈ شادیاں‘ کی رپورٹ کے مطابق ہیما مالینی نے ’انڈین آئیڈل 12‘ کے سیٹ پر ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا تھا۔انہوں نے بتایا تھا کہ ایک دفعہ ایک گانے کی شوٹنگ کے دوران ان کے والد ان کے ساتھ سیٹ پر گئے تاکہ ہیما مالینی اور دھرمندر کو اکیلے وقت گزارنے سے روک سکیں۔