(سید عاطف ندیم،پاکستان)متروک وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام کٹاس راج مندر راج مندر چکوال میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے پاکستان ائےہندو یا تری سات روزہ دورہ مکمل ہونے پر واہگہ بارڈر کے راستے بھارت واپس روانہ ہو گئے ایڈیشنل سیکرٹری شرائن سیف اللہ کھوکھر نے ہندو یاتریوں کو وفاقی وزیر چودری سالک حسین اور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید عطاء الرحمن کی جانب سے خصوصی تحائف, پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور نیک تمناؤں سے رخصت کیا۔ قبل از یں ہندو یاتریوں کو گردوارہ ڈیرہ صاحب میں پرتکلف ناشتہ پیش کیا گیا۔ یا تری سخت سکیورٹی کے حصار میں خصوصی بسوں کے ذریعے واہگہ بارڈر پہنچے۔
بھارت روانگی سے قبل واہگہ بارڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے پارٹی لیڈر وجے کمار شرما نے کہا کہ پاکستان میں ہمیں بہت عزت اور پیار ملا ہماری عبادت گاہوں کی حفاظت اور تزین و آرائش پر۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید عطاء الرحمٰن کے حد شکر گزار ہیں میں دنیا بھر کی ہندو کمیونٹی کو پیغام دیتا ہوں کہ وہ پاکستان ائیں اور یہاں پر اپنی مذہبی عبادت گاہوں کو دیکھیں۔
بھارتی جتھا کے ساتھ پاکستان ائے ویواکر پانڈے نے کہا کہ رہائشی کمپلیکس کی تعمیر سے کٹاس راج مندر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے اور یاتریوں کو رہائشی سہولیات میں مزید بہتری ائی ہے۔
جتھ کے ہمراہ آ ئیے دیگر۔ ہندو یاتریوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاکستان میں سات دن گزارے ہیں ہم جہاں بھی گئے ہمیں عزت اور احترام ملا لاہور خوبصورت شہر ہے کٹاس راج اور لاہور میں موجود اپنی مذہبی عبادت گاہوں کے درشن سے دلی سکون محسوس ہوا ہم حکومت پاکستان اور متروکہ وقت لاک بورڈ کے شکر گزار ہیں
واہگہ ا بارڈر پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری شرائن نے کہا کہ مذہبی سیاحت کے فروغ اور یاتریوں کی مہمان نوازی کے لیے متروکہ وقف املاک بورڈ ہمہ وقت تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین بورڈ سید عطاء الرحمن کے احکامات کے مطابق مندر اور گورو دواروں کی بحالی اور تزین و آرائش پر خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہے۔
ہندو یاتریوں اپنے 7روزہ دورہ پاکستان کے دوران کٹاس اس راج مندر میں مذہبی رسومات ادا کی اور لاہور میں تین دن قیام کے دوران کرشنا مندر راوی روڈ اور والمیکی مندر انارکلی کا دورہ کیا۔یاتریوں نے شاہی قلعہ کی سیر کی اور انار کلی میں شاپنگ بھی کی۔