
(سید عاطف ندیم-پاکستان): پاکستان کی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس 7 مارچ کو جدہ میں ہوگا جس میں فلسطین کی موجودہ صورتحال اور خاص طور پر اسرائیلی جارحیت پر غور کیا جائے گا۔
اس بیان کے مطابق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں او آئی سی کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور سینئر حکام شرکت کریں گے، اجلاس کے دوران اسرائیلی جارحیت، فلسطینیوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں اور ان کی غزہ سے نقل مکانی کے مطالبے سے متعلق مشترکہ اقدامات پر غور کیا جائے گا۔