بین الاقوامی

امریکی ادارے کا بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ پر پابندی کا مطالبہ

بھارت کی سخت گیر ہندو تنظیمیں مسلمانوں کے خلاف بالخصوص بیان بازی کرنے کے ساتھ ہی ان کے آئینی حقوق خلاف زور سے شور سے آزازیں اٹھاتی رہتی ہیں

(مدثر احمد-امریکا):امریکہ میں مذہبی آزادی سے متعلق آزاد ادارے کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی جماعت حکمراں بی جے پی ‘مسلمانوں اور دیگر مذہبی اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز بیان بازی اور غلط معلومات کے پروپیگنڈے’ میں ملوث ہے۔
امریکی ادارے کا کہنا ہے کہ مودی اور ان کی ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی کی مربی تنظیمیں ملک کی اقلیتوں کے نشانہ بناتی رہی ہیں.
بھارت نے بدھ کے روز امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف) کی اس رپورٹ پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے مسترد کر دیا جس میں بھارت کی انٹیلیجنس ایجنسی ‘ریسرچ اینڈ انالیسس ونگ’ (را) پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
امریکی ادارے کا کہنا ہے بھارتی خفیہ ایجنسی "متعصبانہ اور سیاسی طور پر محرک سرگرمیوں” میں مصروف ہے۔ یو ایس سی آئی آر ایف نے منگل کے روز اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ بہت ہی خراب سلوک کیا جا رہا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پینل کی رپورٹ میں سکھ علیحدگی پسندوں کے خلاف قتل کی سازش میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کی وجہ سے بھارت کی خفیہ ایجنسی ‘را’ کے خلاف پابندیوں کی بھی سفارش کی گئی ہے۔
یو ایس سی آئی آر ایف کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں مذہبی امور کو منظم اور کنٹرول کرنے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں اس لیے اسے، "خاص تشویش کا ملک” قرار دیا جائے۔

ادارے نے الزام لگایا ہے کہ سن 2023 کے بعد سے بھارتی ایجنسی را امریکہ اور کینیڈا میں خالصتانی کارکنان کو نشانہ بنانے کی سازشوں میں ملوث رہی ہے۔
امریکی کمیشن نے منگل کو جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا، "2024 کے دوران بھارت میں مذہبی آزادی کے حالات خراب ہوتے چلے گئے، کیونکہ مذہبی اقلیتوں کے خلاف حملوں اور امتیازی سلوک میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔”
پینل نے امریکی حکومت کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں کے لیے "بھارت کو خاص تشویش کا حامل ملک” کے طور پر نامزد کرنے اور را نیز اس ادارے سے وابستہ بعض افراد کے خلاف "ٹارگٹڈ پابندیاں لگانے” کی سفارش کی۔
واضح رہے کہ یہ کمیشن ریپبلکن اور ڈیموکریٹک دونوں جماعتوں کے اراکین پر مشتمل امریکی حکومت کا مشاورتی ادارہ ہے، جو بیرون ملک مذہبی آزادی پر نظر رکھتا ہے اور پالیسی سازی سے متعلق اپنی سفارشات پیش کرتا ہے۔
یاد رہے کہ واشنگٹن نے ایک امریکی شہری کے قتل کی ناکام سازش میں ایک سابق بھارتی انٹیلیجنس افسر وکاس یادیو پر الزام عائد کیا ہے۔ بھارت نے اس میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے، تاہم کہا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ تفتیش میں تعاون کر رہا ہے۔
بھارت کی سخت گیر ہندو تنظیمیں مسلمانوں کے خلاف بالخصوص بیان بازی کرنے کے ساتھ ہی ان کے آئینی حقوق خلاف زور سے شور سے آزازیں اٹھاتی رہتی ہیں
واضح رہے کہ بھارتی ایجنسی کے افسر نے امریکی سرزمین پر خالصتانی تحریک سے وابستہ ایک امریکی شہری گروپتونت سنگھ پنون کو قتل کرنے کی ناکام سازش کی تھی۔
امریکی ادارے نے یہ بھی سفارش کی کہ امریکی حکومت "اس بات کا جائزہ لے کہ آیا آرمز ایکسپورٹ کنٹرول ایکٹ کے سیکشن 36 کے تحت بھارت کو ایم کیو 9 بی ڈرون، کی فروخت کہیں مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں میں اضافہ تر نہیں کر سکتی ہے۔”
گزشتہ اکتوبر میں بھارت نے امریکہ کے ساتھ تقریباً چار بلین ڈالر کی لاگت سے 31 پریڈیٹر ڈرون حاصل کرنے کے لیے ایک بڑے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
یو ایس سی آئی آر ایف ماضی میں اقلیتوں کے حقوق اور ان پر مظالم کے حوالے سے بھارت پر نکتہ چینی کرتا رہا اور اس نے بھارت پر پابندی کی سفارش بھی کی ہے، جنہیں بھارت حسب معمول مسترد کر دیتا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ یو ایس سی آئی آر ایف بھارت کے "کثیر الثقافتی معاشرے پر الزام تراشی کرنے کی مسلسل کوششوں میں مصروف” ہے، جو مذہبی آزادی کے لیے حقیقی تشویش کے بجائے ایک "دانستہ” ایجنڈے کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یو ایس پینل کی سالانہ رپورٹ برائے 2025، جو منگل کو جاری کی گئی ہے، "متعصبانہ ہے اور سیاسی محرکات پر مبنی جائزے جاری کرنے کے اپنے انداز کو جاری رکھے ہوئے ہے۔”
جیسوال نے کہا، "بھارت 1.4 بلین لوگوں کا گھر ہے جو تمام مذاہب کے ماننے والے ہیں۔ تاہم ہمیں یہ توقع نہیں ہے کہ یو ایس سی آئی آر ایف بھارت کے تکثیری فریم ورک کی حقیقت کے ساتھ جڑے گا، یا اس کی متنوع برادریوں کے ہم آہنگ بقائے باہمی کو تسلیم کرے گا۔”
جیسوال نے مزید کہا، "جمہوریت اور رواداری کی روشنی کے طور پر بھارت کے موقف کو کمزور کرنے کی اس طرح کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔ درحقیقت یو ایس سی آئی آر ایف وہ ہے، جس پر تشویش ہونی چاہیے۔”
انہوں نے کہا کہ امریکی ادارہ "اکا دکا واقعات کو غلط طریقے سے پیش کرنے کی مسلسل کوششیں کر رہا ہے اور بھارت کے متحرک کثیر الثقافتی معاشرے پر الزامات لگانا مذہبی آزادی کے لیے حقیقی تشویش کے بجائے ایک سوچے سمجھے ایجنڈے کی عکاسی ہے۔”

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button