پاکستان پریس ریلیز

شہری ازخود تجاوزات کا خاتمہ کردیں،ایل ڈی اے اپنی تمام سکیموں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرے گا۔ ڈی جی ایل ڈ ی اے

ڈی جی ایل ڈی اے کا علامہ اقبال ٹاؤن اور سبزہ زار کا دورہ،تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیا۔ شہریوں نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے پر ڈی جی ایل ڈی اے کا شکریہ ادا کیا۔

(سید عاطف ندیم-پاکستان):ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے نے اپنی سکیموں سے تجاوزات کے خاتمے کی خصوصی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ایل ڈی اے کا علامہ اقبال ٹاؤن اور سبزہ زار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن تیسرے روز بھی جاری رہا۔ایل ڈی اے نے سبزہ زار سکیم کے بعد علامہ اقبال ٹاؤن میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کا شروع کر دیا ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے گزشتہ روز علامہ اقبال ٹاؤن اور سبزہ زار سکیم کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے راوی بلاک علامہ اقبال ٹاؤن اور کے،پی بلاک سبزہ زار میں آپریشن کا جائزہ لیا۔شہریوں نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے پر ڈی جی ایل ڈی اے کا شکریہ ادا کیا۔ایل ڈی اے ٹیموں نے آپریشن کے دوران راوی بلاک، علامہ اقبال ٹاؤن اور کے بلاک، سبزہ زار میں گھروں کے باہر شیڈز، تھرے اور پختہ تجاوزات کے خلاف کارروائی کی۔ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ نے آپریشن کے دوران گھروں کے باہر بنی تجاوزات مسمار کر دیں،راوی بلاک،علامہ اقبال ٹاؤن اور کے اور پی بلاک، سبزہ زار کے گھروں کے باہر بنے جنگلے، شیڈز، تھرے مسمارکر دیئے۔ایڈیشنل ڈی جی یو پی مدثر احمد شاہ نے سبزہ زار آپریشن کی نگرانی کی۔ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹرز مجتبیٰ عرفات علامہ اقبال ٹاؤن ٹاؤن میں آپریشن کی نگرانی کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے ٹیموں کو روزانہ کی بنیاد پر آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ شہری ازخود تجاوزات، شیڈز اور تھڑوں کا خاتمہ کریں۔ ایل ڈی اے مرحلہ وار اپنی تمام سکیموں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرے گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے علامہ اقبال ٹاؤن کے مختلف بلاکس میں مرحلہ وار تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ آپریشن میں ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹرز مجتبیٰ عرفات،ایڈیشنل ڈی جی یو پی مدثر احمد شاہ،ڈائریکٹر ہاؤسنگ تھری، ڈائریکٹر ہاؤسنگ فور، ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ، انفورسمنٹ سکواڈ، بھاری مشینری اور پولیس نے شرکت کی۔٭٭٭٭٭

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button