پاکستانتازہ ترین

پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب — نور خان ائیر بیس پر بھارتی حملے کی کوشش ناکام

ذرائع کے مطابق، حملے کی یہ کوشش گزشتہ 72 گھنٹوں میں بھارت کی جانب سے کی جانے والی کئی جارحانہ چالوں کا تسلسل تھی

(سید عاطف ندیم-پاکستان):پاکستان کی مسلح افواج نے ایک بار پھر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ کی جانب سے نور خان ائیر بیس پر حملے کی ایک اور کوشش کی گئی، جسے پاک فضائیہ نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔
بھارت کے 3 پاکستانی ایئر بیسز پر میزائل حملےناکام، ائیر ڈیفنس سسٹم نے میزائل حملوں کو ناکام بنایا، تمام اثاثے محفوظ ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا نورخان ،مرید بیس اور شورکوٹ کو نشانہ بنایا گیا، بھارت نے فضا سے زمین پر مار کرنےوالے میزائل داغے ، پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں۔
ذرائع کے مطابق، حملے کی یہ کوشش گزشتہ 72 گھنٹوں میں بھارت کی جانب سے کی جانے والی کئی جارحانہ چالوں کا تسلسل تھی، جس میں دشمن کو ہر بار منہ کی کھانی پڑی۔ پاکستان کی ائیر ڈیفنس سسٹم نے دشمن کی کسی بھی ممکنہ دراندازی کو قبل از وقت بھانپ کر بھرپور جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں بھارتی طیاروں کو واپس بھاگنا پڑا۔
ذرائع کے مطابق بتایا کہ دشمن کی اس کوشش کے بعد پاک فضائیہ نے علاقے کی فضائی نگرانی مزید سخت کر دی ہے اور تمام حساس تنصیبات کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔
"نور خان ائیر بیس مکمل طور پر محفوظ ہے، اور کسی بھی قسم کی دراندازی کو فوری طور پر مؤثر طریقے سے ناکام بنایا جا رہا ہے”، ایک اعلیٰ سیکیورٹی افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا۔
پاک فوج کے ترجمان نے اس واقعے کے بعد واضح کیا کہ بھارت کی کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ افواجِ پاکستان دفاع وطن کے لیے مکمل طور پر چوکس اور ہر دم تیار ہیں۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں بھارت کی جانب سے زمینی، فضائی اور اب نیول پراپیگنڈہ کی مہمات کے باوجود اسے ہر محاذ پر شدید ناکامی کا سامنا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button