پاکستان پریس ریلیز

بھارتی مظالم میں اضافے کے باوجود کشمیریوں کا حوصلہ اور ہمت قابل تحسین، وزیراعلیٰ پنجاب

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظاہرین پر عالمی برادری کی بے حسی اور مجرمانہ خاموشی تاریخ کا سیاہ باب ہے،ہزاروں کشمیری شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی

نیوز ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یومِ استحصالِ کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پانچ اگست 2019 سے بھارتی مظالم میں اضافے کے باوجود کشمیریوں کا حوصلہ اور ہمت قابل تحسین ہے۔انہوں نے حق خودارادیت کی جدوجہد میں کشمیری بہن بھائیوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کا مسئلہ عالمی ضمیر پر سوال ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظاہرین پر عالمی برادری کی بے حسی اور مجرمانہ خاموشی تاریخ کا سیاہ باب ہے،ہزاروں کشمیری شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button