کالمزڈاکٹر محمد اصغر واھلہ

یوں تو 14 اگست کا دن یوم آزادی کا دن ہر سال بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے ……ڈاکٹر محمد اصغر واھلہ

اب مودی سرکار جیسی مکار حکومت ہماری طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکے گی اور مودی کو بین الاقوامی طور پر ذلت اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

لیکن اس بار یہ جشن پہلے سے زیادہ جوش و خروش اور نئے ولولے کے ساتھ بنایا جائے گا۔ کیونکہ آپریشن بیان المرصوص اور معرکہ حق کی شاندار کامیابی نے وطن عزیز کو پوری دنیا میں ایک نمایاں مقام دلایا ہے اور ہماری افواج نے پوری دنیا میں بہترین افواج ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے ۔ پاکستانی افواج اور ایئر فورس نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت سے پوری دنیا کو حیران اور ششدر کر دیا ہے ۔ پاکستان فضائیہ نے جس پیشہ ورانہ مہارت سے فرانس کے رافیل طیارے اور ڈرونز گرائے ہیں ،اس سے دوسرے ممالک کی جدید ٹیکنالوجی ان کے لیے ایک سوالیہ نشان بن گئی ہے ۔وطن عزیز کو اللہ تعالی نے بہت عزت سے نوازا ہے اور دشمن کے ناپاک عزائم کو نیست و نابود کرنے میں ہماری افواج نے بہترین رول پلے کیا ہے اور دشمن کی سرحد میں چار گھنٹے رہ کر کامیاب آپریشن کیا تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی ۔پاک افواج نے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ۔جس کا جشن منانا ہم سب پر واجب ہے ۔امسال جشن آزادی کا دن نہایت جوش اور جذبے کے ساتھ منایا جائے گا کیونکہ ہم نے دشمن کے دانت کھٹے کر دیے ہیں ۔اب مودی سرکار جیسی مکار حکومت ہماری طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکے گی اور مودی کو بین الاقوامی طور پر ذلت اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مودی حکومت ہر فورم پہ ناکام ہو رہی ہے اور پاکستان کے خلاف رائے عامہ کو خراب کرنے میں بری طرح سے ناکام ہو گئی ہے ۔پاکستان بھر کی طرح قصور میں بھی جشن آزادی بھرپور طریقے سے منایا جا رہا ہے ۔شہروں کو گلیوں کو بازاروں کو رنگا رنگ جھنڈیوں سے اور قمقموں سے سجایا جا رہا ہے۔ شہر بھر میں چراغاں کیے جائیں گے تمام سرکاری عمارات پر سبز ہلالی پرچم کے ساتھ لائٹنگ کا انتظام بھی کیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں بہت شاندار تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ۔صوبہ بھر میں پرچم کشائی ٹھیک آٹھ بجے کی جائے گی ۔ قصور میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ۔قصور رینجرز کی جانب سے آزادی گالہ جاری آپریشن بنیان المرصوص معرکہ حق اور جشن آزادی کو بھر پور طریقہ سے منایا جارہا ہے ۔پریڈ دیکھنےآنے والوں کا بینڈ باجوں سےاستقبال کیا جائے گا ۔اس سلسلہ میں آج ایک بڑی موٹر بائیک اور کار ریلی نکالی جا رہی ہے جو لاہور رنگ روڑ سے شروع ہو کر قصور گنڈا سنگھ بارڈر پر اختتام پزیر ہو گی قصور کے عوام اس ریلی میں بھر پور شرکت کر یں گے اور دشمن کو بتا دیں گےکہ ہم ایک زندہ اور محب وطن ہونے قوم ہیں ۔ ریلی آج دوپہر 2 بجے لاہور سے روانہ ہو گی اور 5 بجے بارڈر پہنچے گی جیسے ہی ریلی قصور میں داخل ہوگی قصور کے عوام راستوں میں اپنی اپنی گاڑیوں پر پرچم لگا کر ریلی میں شامل ہو نگے اور ریلی کا شاندار استقبال کریں گے۔ ضلعی انتظامیہ قصور بھی جشن آزادی کی تیاریوں میں ہمہ وقت مصروف ہے ۔تحصیل قصور کو دلہن کی طرح سجایا جا رہا ہے اور شہر بھر میں جگہ جگہ لائٹنگ اور برقی قمقمے نصب کیے گئے ہیں جو ہر آنے جانے والوں کی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں ۔قصور کے عوام اپنے بیوی بچوں کے ساتھ ان لائٹنگز کو دیکھنے کے لیے آرہے ہیں اور محضوظ ہو رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر عمران علی کی زیر صدارت گزشتہ روز یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمون ایوب، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعدبن شبیر، ایڈمنسٹریٹر آفیسر ڈی پی ایس محمد جہانگیر چوپڑا، لائیو سٹاک، ایجوکیشن، میونسپل کمیٹی ، پیرا، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور سول ڈیفنس سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں یوم آزادی کو ملی جوش و جذبے کیساتھ منانے کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا اور تمام محکموں کے ضلعی سربراہان نے جشن آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی خصوصی ہدایات پر یوم آزادی کو بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔ اس سال جشنِ آزادی کی تقریبات ’معرکہ حق‘ میں پاکستان کی فتح کے جذبے سے منائی جا رہی ہیں ۔ جشن آزادی کی تقریبات کا عنوان "حصولِ آزادی سے تحفظِ آزادی تک” رکھا گیا ہے ۔ ضلع بھر میں جشن آزادی کی خصوصی سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس سال جشن آزادی میں نوجوانوں اور بچوں کی خاص طور پر شرکت سے تقاریب ہوں گی، معرکہ حق، بنیان المرصوص اور قومی فخر کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔یوم آزادی پر بچوں، مشہور شخصیات، قومی ہیروز، کھلاڑیوں اور مختلف شعبوں کی نامور شخصیات کے پیغامات چلائے جائیں گے۔ ڈی سی کا مزید کہنا تھا کہ معرکہ حق نے آزادی اور اس کے جشن کی اہمیت بڑھا دیا ہے اور قوم کو سمجھا بھی دیا ہے۔پاک فوج سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں ہماری بہادر مسلح افواج نے تحفظ آزادی کی تاریخ میں ایک سنہری باب کا اضافہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر عمران علی نے مزید کہاکہ 13اور 14اگست کو تمام سرکاری عمارتوں، اہم شاہراہوں، بازاروں سمیت دیگر اہم مقامات پر لائٹنگ کی جائیگی۔ ضلع میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ڈی پی ایس سلول و کالج میں منعقد کی جا ئیگی۔تحصیل لیول پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز جبکہ تمام محکمہ جات کے ضلعی افسران اپنے دفاتر میں پرچم کشائی کرینگے۔ یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے ضلعی اور تحصیل سطح پر تمام تقریبات میں قرات، نعت، تقاریر اور دیگر مقابلہ جات کروائےجائیں گے۔ ضلع بھر میں شجرکاری مہم کے تحت پودے بھی لگائے جائینگے۔محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام یوم آزادی کے موقع پر آزادی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیاجائیگا۔ ڈی سی عمران علی نے ماؤں، بہنوں، بیٹیوں، بیٹوں، بھائیوں اور بزرگوں سے اپیل کی ہے کہ یوم آزادی کی تقریبات میں بھرپور حصہ لیں اور دکھا دیں کہ ہم زندہ اور باوقار قوم ہیں۔الحمدللہ پاکستانی قوم زندہ اور حب الوطن قوم ہے اور دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہے ہم اپنے ازادی کا مطلب بھی جانتے ہیں اور تحفظ ازادی کو بھی اپنا ایمان سمجھتے ہیں ۔اللہ ہمارے وطن کا حامی و ناصر ہو اور ہمارا وطن ہمیشہ قائم رہے آمین

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button