
سید عاطف ندیم-پاکستان،وائس آف جرمنی ک، آئی ایس پی آر کے ساتھ
چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشان امتیاز (ملٹری)، ہلال جرات نے تربت بلوچستان کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد سکیورٹی کی موجودہ صورتحال، ترقیاتی اقدامات کا جائزہ لینا اور بلوچستان کے استحکام اور خوشحالی کے لیے فوجی و سول اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو تقویت دینا تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔
انہوں نے بلوچستان کے عوام کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ سول ملٹری کوششوں کی اہمیت پر زور دیا اور جنوبی بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کو بہتر بنانے کے لیے تمام اقدامات کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امن، خوشحالی اور پائیدار ترقی کے حصول میں بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونے کے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔
"سید عاطف ندیم کا شمار اُن باصلاحیت پاکستانی صحافیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے بین الاقوامی میڈیا میں پاکستان کی مثبت نمائندگی کی ہے۔ وہ اس وقت معروف جرمن میڈیا ادارے ’وائس آف جرمنی‘ سے بطور نمائندہ وابستہ ہیں اور پاکستان کے حوالے سے خبریں، تجزیے اور فیچرز عالمی سامعین تک پہنچا رہے ہیں۔”





