بین الاقوامیاہم خبریں

پول آف پولز | بہار اسمبلی انتخابات: ایگزٹ پولز میں این ڈی اے کو برتری

اسمبلی انتخابات کے بعد ایگزٹ پولز نے پیش گوئی کی ہے کہ این ڈی اے، بہار میں اقتدار برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگا۔

حیدرآباد: بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے کے تحت پولنگ کے باضابطہ طور پر اختتام پذیر ہونے کے ساتھ ہی، ٹیلی ویژن چینلوں کے ایگزٹ پول کے نتیجے سامنے آنا شروع ہوگئے، جس میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کو برتری حاصل ہے۔

آئی اے این ایس- میٹرائز پول نے این ڈی اے کے کلین سویپ کی پیش گوئی کی ہے۔ اس نے این ڈی اے کو کم از کم 147 اور زیادہ سے زیادہ مزید 20 سیٹوں کا اضافہ بتایا ہے۔ وہیں مہاگٹھ بندھن کے لیے زیادہ سے زیادہ 90 اور کم از کم 70 سیٹیں دی گئی ہیں۔ آئی اے این ایس-میٹریز کے مطابق جن سوراج پارٹی (جے ایس پی) کو زیادہ سے زیادہ دو سیٹیں مل سکتی ہیں۔

پیپلز پلس نے حکمراں این ڈی اے کو زیادہ سے زیادہ 159 سیٹیں جبکہ کم از کم 133 سیٹیں دیں وہیں اپوزیشن کو زیادہ سے زیادہ 101 نشستیں ملنے کی پیش قیاسی کی گئی۔

پول آف پولز | بہار اسمبلی انتخابات: ایگزٹ پولز میں این ڈی اے کو برتری

پول آف پولز | بہار اسمبلی انتخابات: ایگزٹ پولز میں این ڈی اے کو برتری

پیپلز انسائٹ نے پیش گوئی کی ہے کہ حکمران اتحاد 148 نشستیں حاصل کرے گا جبکہ کم از کم 133 نشستوں پر جیت درج ہوگی۔ پول میں اپوزیشن کو 87 تا 102 سیٹیں ملنے کی توقع کا اظہار کیا گیا۔ جبکہ دوسروں کو تین سے چھ نشستیں مل سکتی ہے۔

جے وی سی ایگزٹ پول نے این ڈی اے کو 135-150 کے درمیان سیٹیں دی ہیں، جب کہ اس نے پیش گوئی کی ہے کہ انڈیا بلاک 83-100 سیٹوں کے درمیان جیتے گا۔ اس نے پیش گوئی کی ہے کہ جن سوراج پارٹی زیادہ سے زیادہ ایک سیٹ جیت سکتی ہے۔

چانکیا کے ایگزٹ پول نے بھی این ڈی اے کی جیت کی پیش گوئی کی ہے۔ اس نے حکمراں این ڈی اے کو 130-138 نشستیں دیں، جبکہ اس نے پیش گوئی کی کہ انڈیا بلاک 100-108 سیٹوں کے درمیان جیت پائے گا۔

243 رکنی بہار اسمبلی کے لیے دو مرحلوں میں 6 اور 11 نومبر 2025 کو ووٹنگ ہوئی جبکہ ووٹوں کی گنتی 14 نومبر 2025 کو ہوگی۔ 2020 کے اسمبلی انتخابات میں، آر جے ڈی نے 75 سیٹیں جیتی تھی، جبکہ بی جے پی نے 74 نشستیں حاصل کی تھی اور جنتا دل (متحدہ) نے 43 سیٹیں جیتی تھی۔ کانگریس صرف 12 سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button