تازہ ترینصحت

انگلینڈ میں ڈاکٹروں کی پانچ روزہ ہڑتال، صحت کا نظام بری طرح متاثر

یہ ہڑتال اس سال کی ان کئی ہڑتالوں میں سے تازہ ترین ہے، جن میں جونیئر ڈاکٹروں نے الزام لگایا کہ ان کی تنخواہیں ایک دہائی سے زیادہ عرصے میں بہت کم ہو گئی ہیں

انگلینڈ میں ڈاکٹروں نے بدھ کے روز تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے اور اپنے لیے حالات کار کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پانچ روزہ ہڑتال شروع کر دی، ایک ایسے وقت پر جب فلو کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور حکومت کے ساتھ اس تنازعے کا کوئی فوری حل بھی نظر نہیں آ رہا۔
یہ ہڑتال اس سال کی ان کئی ہڑتالوں میں سے تازہ ترین ہے، جن میں جونیئر ڈاکٹروں نے الزام لگایا کہ ان کی تنخواہیں ایک دہائی سے زیادہ عرصے میں بہت کم ہو گئی ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ وہ مزید اضافہ برداشت نہیں کر سکتی، جبکہ وزیر صحت نے ہڑتال کو ’’غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک‘‘ قرار دیا ہے۔
نیشنل ہیلتھ سروس (NHS) نے خبردار کیا ہے کہ ہڑتال کے دوران ہسپتالوں پر دباؤ بڑھے گا اور زندگی بچانے والے علاج معالجے کو ترجیح دی جائے گی، جبکہ کئی اپائنٹمنٹس ملتوی کرنا پڑیں گی۔ حالیہ ہفتوں میں انگلینڈ میں فلو کے مریضوں کی تعداد 50 فیصد بڑھ کر روزانہ اوسطاً 2,660 تک پہنچ گئی ہے، جو ایک مقابلتاﹰ ریکارڈ سطح ہے۔
برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق مسئلہ صرف تنخواہیں نہیں بلکہ نوکریوں کا بحران بھی ہے، کیونکہ کئی تربیت یافتہ ڈاکٹر اس پیشے کو چھوڑ رہے ہیں۔ عوامی حمایت کم ہے اور ایک حالیہ سروے میں 58 فیصد افراد نے ڈاکٹروں کی ہڑتال کی مخالفت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button