پاکستاناہم خبریں

بنگلہ دیش کے ایئر چیف کی پاکستان نیوی کے سربراہ سے ملاقات، دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر زور

ایئر چیف مارشل حسن محمود خان نے پاکستان نیوی کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کو سراہا اور دونوں برادر ممالک کی مسلح افواج کے مابین تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

سید عاطف ندیم-پاکستان، وائس آف جرمنی اردو نیوز ،آئی ایس پی آر کے ساتھ
بنگلہ دیش ایئر فورس کے سربراہ ایئر چیف مارشل حسن محمود خان نے جمعرات کو نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر بنگلہ دیش ایئر چیف کا استقبال چیف آف دی نیول اسٹاف نے کیا۔
ملاقات کے دوران باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور، خطے کی بدلتی ہوئی سلامتی کی صورتِ حال اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے مختلف اقدامات کے ذریعے علاقائی بحری امن و استحکام کے لیے پاکستان نیوی کے عزم کو اجاگر کیا۔
ایئر چیف مارشل حسن محمود خان نے پاکستان نیوی کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کو سراہا اور دونوں برادر ممالک کی مسلح افواج کے مابین تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
ایئر چیف مارشل حسن محمود نے ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اعلیٰ سطحی تبادلوں اور مشترکہ تربیتی مشقوں کی تعداد بڑھانے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔
بنگلہ دیش کے ایئر چیف کا یہ دورہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان گہرے ہوتے ہوئے دفاعی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، جو اواخر 2025 میں ایڈمرل نوید اشرف کے ڈھاکہ کے اہم دورے کے بعد مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button