
سید عاطف ندیم-پاکستان،وائس آف جرمنی اردو نیوز کے ساتھ
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملکی معیشت اور دفاع مضبوط ہوا ہے اسے دنیا مانتی ہے ۔آسک منسٹر پروگرام کے تحت عوام کے سوالات پر آن لائن جواب دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ وہ عوام کوہر15روز بعد حکومتی کارکردگی کے بارے میں آگاہی فراہم کریں گے۔
2025پاکستان کی کامیابیوں کا سال تھا پاکستان نے جو سخت معاشی فیصلے کیئے اس کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں ۔ہمارا ملک 2026میں بھرپورمعاشی اعتماد کے ساتھ داخل ہوا ہے ۔پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہورہاہے اور ہمارے ادارے مضبوط ہورہے ہیں ۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کی صورت میں پاکستان کوبہت بڑی کامیابی ملی ہے۔عالمی سطح پر پاکستان کے تشخص میں بہتری آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دورمیں سی پیک کو شدید نقصان پہنچایا گیا اورملک کو دیوالیہ کے قریب پہنچادیا گیا تھا۔آج پوری دنیاپاکستان کی معاشی ترقی کی گواہی دے رہے ہے ۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ کامیاب دفاعی معاہدہ ہواہے جس کے بعد پاکستان کو حرمین شریفین کی حفاظت کا شرف حاصل ہوا۔احسن اقبال نے کہا کہ اڑان پاکستان ملکی ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ ہے جس کے بعد بہترین منصوبے مکمل ہو رہے ہیں۔



