پاکستان پریس ریلیزتازہ ترین

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی پاک بحریہ کو میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارکباد

پاک فوج، سائنسدانوں اورانجینئرز کی ٹیم کو ایل وائے 80 این ایئر ڈیفنس میزائل کے کامیاب تجربے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں

لاہور:وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے پاک بحریہ کو ایل وائے 80 این ایئر ڈیفنس میزائل کے کامیاب لائیو فائر ٹیسٹ تجربے پر مبارکباددی ہے۔
اپنے تہنیتی پیغا م میں وزیراعلی مریم نوازنے کہاکہ پاک فوج، سائنسدانوں اورانجینئرز کی ٹیم کو ایل وائے 80 این ایئر ڈیفنس میزائل کے کامیاب تجربے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایل وائے 80 این ایئر ڈیفنس میزائل کا کامیاب تجربہ کر کے دفاعی صلاحیتوں میں ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button