کاروبار

آئی ایم ایف نے قرض کی فراہمی کیلئے مستثنیٰ اشیا پر17فیصد سیلز ٹیکس کی شرط رکھ دی

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے قرض پروگرام بحال کرنےکے لیے پاکستان کے سامنے نئی شرط رکھ دی ہے۔ آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کی بحالی کے لیے سخت شرط رکھی ہے

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے قرض پروگرام بحال کرنےکے لیے پاکستان کے سامنے نئی شرط رکھ دی ہے۔ آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کی بحالی کے لیے سخت شرط رکھی ہے جس کے تحت حکومت نے جن اشیا پر ٹیکس چھوٹ دے رکھی ہے ، ان پر بھی 17 فیصد سیلز ٹیکس لگانا ہوگا۔آئی ایم ایف کی نئی شرط کے تحت موبائل فونز پر بھی سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد تک کیے جانےکا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی ڈیمانڈ پر حکومت نے 330 ارب روپےکا سیلز ٹیکس استثنا ختم کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ سیلز ٹیکس پر یہ چھوٹ ختم کرنے کے لیے صدارتی آرڈیننس لایا جائے گا۔دوسر ی جانب واشنگٹن میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے امریکی تھینک ٹینک میں گفتگو کرتے ہوئے امید ظاہرکی کہ آئی ایم ایف کی طرف سے چھٹی قسط جلد مل جائے گی۔شوکت ترین کا کہنا تھا کہ اب تک آئی ایم ایف کے ساتھ تکنیکی میٹنگ مکمل ہو چکی ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button