صحتتازہ ترین

جناب چوہدری محمد ابوبکر چیئرمین، تاجران اتحاد گروپ آل پاکستان کو اُن کی سماجی خدمات، صحت کے شعبے میں عوامی آگاہی، اور PKLI کے ساتھ گہری محبت و وابستگی کے اعتراف میں خراجِ تحسین

صحت کے شعبے میں عوامی خدمت ایک مقدس فریضہ ہے اور PKLI جیسے ادارے ملک میں غریب اور مستحق مریضوں کے لیے امید کی کرن ہیں

سید عاطف ندیم-پاکستان،وائس آف جرمنی اردو نیوز کے ساتھ
پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر (PKLI & RC) کی جانب سے منعقدہ Donors’ Recognition Award Ceremony ایک پروقار اور باوقار تقریب کے طور پر منعقد ہوئی، جس میں ملک بھر سے ممتاز شخصیات، سماجی رہنماؤں، مخیر حضرات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سماجی خدمات، صحت کے شعبے میں عوامی آگاہی اور فلاحی اداروں کے ساتھ گہری وابستگی پر نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
تقریب کے دوران جناب چوہدری محمد ابوبکر، چیئرمین تاجران اتحاد گروپ آل پاکستان (TIGAP) کو ان کی بے لوث سماجی خدمات، صحت کے شعبے میں شعور بیدار کرنے کی کوششوں اور PKLI کے ساتھ مسلسل تعاون و محبت کے اعتراف میں Goodwill Ambassador Award سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز PKLI انتظامیہ کی جانب سے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر پیش کیا گیا۔
چوہدری محمد ابوبکر اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے شعبے میں عوامی خدمت ایک مقدس فریضہ ہے اور PKLI جیسے ادارے ملک میں غریب اور مستحق مریضوں کے لیے امید کی کرن ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی PKLI کے مشن کی تکمیل، عوامی آگاہی مہمات اور فلاحی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے PKLI کی اعلیٰ انتظامیہ نے کہا کہ چوہدری محمد ابوبکر نہ صرف تاجر برادری کے ایک متحرک، بااصول اور باکردار رہنما ہیں بلکہ وہ سماجی خدمت، انسان دوستی اور قومی فلاح کے جذبے سے سرشار شخصیت بھی ہیں۔ ان کی کاوشوں نے معاشرے میں صحت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے اور فلاحی اداروں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
تقریب کے شرکاء نے اس اعزاز کو چوہدری محمد ابوبکر کی مسلسل محنت، خلوصِ نیت اور عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت قرار دیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ تاجر برادری اور سماجی اداروں کے درمیان ایسے مضبوط روابط ہی ایک صحت مند اور فلاحی معاشرے کی بنیاد بنتے ہیں۔
آخر میں تقریب کے اختتام پر PKLI کی جانب سے اس امید کا اظہار کیا گیا کہ معاشرے کی دیگر بااثر شخصیات بھی چوہدری محمد ابوبکر کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے صحت، تعلیم اور فلاحی منصوبوں میں اپنا کردار ادا کریں گی، تاکہ ایک مضبوط، صحت مند اور خوشحال پاکستان کی تعمیر ممکن ہو سکے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button