پاکستان پریس ریلیزتازہ ترین

پارلیمانی سفارتکاری دوطرفہ تعلقات کے استحکام اور فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔سپیکر ملک محمد احمد خاں

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹموتھی کین کی اسمبلی چیمبر میں ملاقات.

لاہور (نمائندہ خصوصی وائس آف جرمنی اردو نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹموتھی کین (Timothy Kane) نے پنجاب اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ اپنے دوستانہ اور دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی سفارتکاری دوطرفہ تعلقات کے استحکام اور فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پنجاب میں لائیو سٹاک، مائننگ اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، جبکہ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں آسٹریلیا کے تعاون کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی میں قانون سازی کے عمل کو مؤثر بنانے کے لیے کمیٹیاں فعال کردار ادا کر رہی ہیں اور شفاف و مضبوط کمیٹی نظام کے ذریعے عوام دوست قانون سازی ممکن ہوئی ہے۔

آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹموتھی کین نے اس موقع پر کہا کہ آسٹریلیا پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ خوشگوار تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی تارکین وطن آسٹریلیا کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور پاکستان کے جمہوری نظام اور پارلیمانی اداروں کے کردار کو سراہتے ہیں۔ملاقات میں ممبران پنجاب اسمبلی راجہ شوکت بھٹی، امجد علی جاوید، پرنسپل سیکرٹری برائے سپیکر عماد حسین بھلی اور ڈائریکٹر میڈیا راؤ ماجد علی بھی موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button