کھیل

گوادر کرکٹ اکیڈمی نے اپنا پہلا فلڈ لائٹس میچ جیت کر تاریخ رقم کر دی

سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمدنے شاندار کارکردگی پر فاسٹ بولر جلیل جے آر کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا

سید عاطف ندیم-پاکستان وائس آف جرمنی اردو نیوز امام بخاری کے ساتھ
لاہور:گوادر کرکٹ اکیڈمی نے اپنے پہلے فلڈ لائٹس میچ میں گلبرگ کرکٹ اکیڈمی کو شکست دیکر تاریخ رقم کر دی۔ راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی گراﺅنڈکراچی میں کھیلے گئے فلڈ لائٹس میچ میں گوادر کرکٹ اکیڈمی نے گلبرگ کرکٹ اکیڈمی کو7 وکٹوں سے شکست دی ۔ مہمان خصوصی سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمدنے شاندار کارکردگی پر فاسٹ بولر جلیل جے آر کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا ۔ٹاس جیتنے کے بعد گلبرگ کرکٹ اکیڈمی نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم98 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی ۔ عبدالمعیزنے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 30 رنز اسکور کیے جبکہ اشیر تنویر 23 رنز اورعابد 8 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔گوادر کرکٹ اکیڈمی کے فاسٹ بولرجلیل جے آر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 اہم وکٹیں حاصل کرکے گلبرگ کرکٹ اکیڈمی کو بڑا ٹوٹل اسکور بورڈ پر سجانے سے روکا۔طفیل قادر نے 2 وکٹیں جبکہ اشرف علی ، کییا نور اور منیر نے ایک ایک کھلاڑی آﺅٹ کیا۔ گوادر کرکٹ اکیڈمی نے اعتماد کے ساتھ ہدف کا تعاقب کرتے ہوے صرف 11ویں اوور میں تین وکٹ کھو کر تاریخی فتح اپنے نام کی۔

سہیل ولی 20 ، یوسف ولی 19 شے مرید 15رنز بناکر آﺅٹ ہوئے ۔ شعیب 6 اور کپتان فاروق 2 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔میچ کے اختتام پرمہمان خصوصی سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمدنے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔واضح رہے کہ یہ میچ اس لحاظ سے خصوصی اہمیت کا حامل تھا کہ یہ گوادر کرکٹ اکیڈمی کی تاریخ کا پہلا نائٹ میچ تھا۔ اس تاریخی مقابلے کا شاندار انعقاد راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی کے منیجر ثروت علی نے حاجی عبد الحمید،چیئرمین گوادر کرکٹ اکیڈمی کے اشتراک سے کیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کی طرف سے گوادر کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ بھی دیا گیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button