پاکستانتازہ ترین

ایف آئی اے میں‌ بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ملک بھر میں تعینات 100 انسپیکٹرز کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کردیے۔

اسلام آباد: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ملک بھر میں تعینات 100 انسپیکٹرز کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کردیے۔
ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کی جانب سے ملک بھر میں تعینات افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کا حکم نامہ جاری کیا گیا، جس کے مطابق انسپیکٹرز کے بین الصوبائی تبادلے کیے گیے ہیں۔
سندھ، پنجاب، خیبرپختون خواہ اور بلوچستان میں تعینات انسپیکٹرز کے تبادلے کیے گیے ہیں، علاوہ ازیں افسران کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ اور نارتھ اور سائبر کرائم،سی سی ڈبلیو اور ایف آئی اے انٹرپول رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
احکامات کے مطابق ضرری محکمانہ کارروائی کے بعد عمل درآمد رپورٹ طلب کی گئی ہے۔
قبل ازیں ایف آئی اے سندھ کارپوریٹ کرائم سرکل نے کراچی کے علاقے گل پلازہ کے قریب ایروز کمپلیکس میں چھاپہ مار کر حوالہ، ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار اور سرگرمیوں میں ملوث شخص کو گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم عمران اپنے گھر سے حوالہ نیٹ ورک چلا رہا تھا۔
ایف آئی اے نے چھاپے کے دوران گھر سے 19 ہزار 800 امریکی ڈالرز، 22 لاکھ روپے، 15 لاکھ روپے مالیت کے پرائز بانڈز اور دو موبائل فونز برآمد کیے، جن سے چین میں موجود شخص کو ٹی ٹی کے حوالے سے پیغامات بھیجے گیے تھے۔
ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے گھر سے چھوٹا حوالہ سیٹ اپ چلا رہا ہے اور اپنے سوار(رائیڈر) علی اصغر کو مختلف پارٹیوں کو حوالہ کی ادائیگی وصول کرنے اور پہنچانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button