بین الاقوامیاہم خبریں

سری لنکا کا امریکی جنگی طیاروں کو زمینی رسائی دینے سے انکار

امریکہ نے یہ خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ اپنے میزائلوں سے مسلح جنگی طیاروں میں سے دو اس جنوبی ایشیائی ملک کے جنوب میں ایک شہری ہوائی اڈے پر تعینات کرنا چاہتا تھا۔

اے ایف پی کے ساتھ

سری لنکا نے حال ہی میں دو امریکی جنگی طیاروں کو اپنے ہاں ایک سویلین ایئر پورٹ تک زمینی رسائی اور ان طیاروں کی وہاں تعیناتی کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ یہ بات جمعہ 20 مارچ کے روز سری لنکا کے صدر نے بتائی۔

صدر ڈسانائیکے نے کولمبو میں ملکی پارلیمان کو بتایا کہ امریکی محکمہ دفاع جبوتی میں ایک ایئر بیس سے نکال کر ایسے دو امریکی جنگی طیارے سری لنکا کے شہری مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے متالا انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر تعینات کرنا چاہتا تھا۔

سری لنکن صدر نے اراکین پارلیمان کو بتایا کہ یہ درخواست 26 فروری (ایران جنگ شروع ہونے سے دو روز قبل) کی گئی تھی۔ لیکن سری لنکا نے ان جنگی طیاروں کو اپنے ہاں زمینی رسائی دینے یا ان کی اپنی سرزمین پر تعیناتی کی اجازت دینے سے اس لیے انکار کر دیا تھا کہ یہ جزیرہ ریاست اپنی غیر جانبداری قائم رکھنا چاہتی تھی۔

سری لنکا کے صدر ڈسانائیکے
صدر ڈسانائیکے کے مطابق سری لنکا نے امریکہ کو انکار اس لیے کیا کہ وہ اپنی غیر جانبداری قائم رکھنا چاہتا تھاتصویر: REUTERS

سری لنکن سربراہ مملکت نے ملکی پارلیمان کے ارکان کو بتایا کہ امریکی درخواست اس لیے مسترد کر دی گئی تھی کہ یہ ملک نہیں چاہتا تھا کہ اس کی سرزمین کو کسی ایسے عسکری مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے، جن کے نتیجے میں تنازعے کے فریقین میں سے کسی ایک کو بھی کوئی فائدہ یا نقصان ہو۔

بحر ہند میں واقع یہ جزیرہ ریاستایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ سے نہ چاہتے ہوئے بھی اس وقت کسی حد تک متاثر ہوئی تھی جب اسی مہینے ایک امریکی آبدوز نے ایک ایرانی جنگی بحری جہاز کو سری لنکا کے ساحلوں کے پاس تارپیڈو کر کے تباہ کر دیا تھا۔

صدر ڈسانائیکے کے الفاظ میں، ”وہ (امریکی) چار مارچ سے آٹھ مارچ تک اپنے آٹھ اینٹی شپ میزائلوں سے لیس دو جنگی طیارے متالا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تعینات کرنا چاہتے تھے، لیکن ہم نے اجازت دینے سے انکار کر دیا۔‘‘

ایران اور امریکہ: پرانے دوست دشمن کیسے بن گئے؟

امریکہ اور اسرائیل کی 28 فروری کو شروع ہونے والی ایران کے خلاف جنگ اور ایران کے جوابی حملے ابھی تک جاری ہیں اور اس تنازعے کے فوری خاتمے کے ابھی تک بظاہر کوئی امکانات نظر نہیں آتے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button