یورپتازہ ترین

فرانسیسی بحریہ نے روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کا مشتبہ ٹینکر بحیرہ روم میں ضبط کر لیا

فرانسیسی بحریہ روسی شیڈو فلیٹ کے آئل ٹینکر کو روکنے کے لیے اقدامات کرتے ہوئےفرانسیسی بحریہ روسی شیڈو فلیٹ کے آئل ٹینکر کو روکنے کے لیے اقدامات کرتے ہوئے

فرانسیسی بحریہ نے جمعے کے روز ’دینا‘ (Deyna) نامی آئل ٹینکر کو مغربی بحیرہ روم میں کارروائی کرتے ہوئے اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ یہ جہاز مبینہ طور پر روس کے ’’شیڈو فلیٹ‘‘ سے تعلق رکھتا ہے۔ ’شیڈو فلیٹ‘ سے مراد وہ بحری جہاز ہیں، جو روس پر عائد بین الاقوامی پابندیوں سے بچنے کے لیے دیگر ممالک کے پرچموں کے ساتھ سفر کرتے ہیں۔
مقامی حکام کے مطابق فرانسیسی بحریہ نے موزمبیق کے پرچم والے اس ٹینکر کو اس وقت روکا جب یہ شکوک پیدا ہوئے کہ اس ٹینکر پر لہرانے والا پرچم ’’نادرست‘‘ تھا اور اس کی رجسٹریشن میں بھی بے ضابطگیاں موجود ہیں۔ یہ جہاز روسی بندرگاہ مورمانسک سے روانہ ہوا تھا۔ یہ کارروائی برطانوی انٹیلیجنس اور دیگر اتحادیوں کے تعاون سے کی گئی۔
فرانسیسی صدر ماکروں نے اپنے بیان میں کہا، ’’یہ جہاز بین الاقوامی پابندیوں سے بچتے ہیں اور سمندری قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ یہ جنگ سے ناجائز منافع کمانے والے ہیں اور روس کی جنگی کوششوں کو مالی مدد فراہم کرتے ہیں۔‘‘
فرانسیسی حکام کے مطابق یہ کارروائی اقوام متحدہ کے سمندری قوانین کے مطابق کی گئی، اور یہ واضح پیغام ہے کہ یورپی ممالک روس کے خفیہ یا غیر اعلانیہ تیل بردار بیڑے کے خلاف اب زیادہ سخت کارروائیاں کر رہے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button