
اسرائیل کی حمایت نےبھارتی کسانوں کو بحران کی دلدل میں دھکیل دیا
برطانوی جریدہ" دی گارڈین" نے ایران اسرائیل جنگ کے بھارتی معیشت پرپڑنےوالے اثرات عیاں کردیئے
By www.vogurdunews.de
نیوز ڈیسک
نئی دہلی: مشرق وسطیٰ جنگ میں اسرائیل کی حمایت نےبھارتی کسانوں کو بحران کی دلدل میں دھکیل دیا ۔خلیج میں کشیدگی سےپوری دنیامعاشی بحران سےدوچار ہے لیکن مودی سرکار کی ناقص پالیسیوں نے اسے مزیدسنگین کردیا۔
برطانوی جریدہ” دی گارڈین” نے ایران اسرائیل جنگ کے بھارتی معیشت پرپڑنےوالے اثرات عیاں کردیئے۔دی گارڈین کےمطابق ایران میں جاری جنگ کےباعث بھارتی کسان خوف وہراس کا شکارہیں۔بھارت میں کسانوں کو تیل اور کھاد کی شدید قلت کا سامنا ہے ۔
بھارتی پنجاب کے کسان گروِندر سنگھ کادی گارڈین سے بات کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ایران کی جنگ اب ہمارے لیے بحران بن چکی ہے، اس بار چاول کی فصل کی پیداوار بری طرح متاثر ہونےکاخدشہ ہے ۔بھارت سالانہ 6کروڑ ٹن سے زائدکھاد استعمال کرتا ہے جس کےخام مال کی درآمدگی کیلئےبھارت آبنائے ہرمز پر انحصار کرتا ہے ۔
ماہرین کے مطابق ایران جنگ کے باعث بھارت میں گیس، پیٹرول اور اب کھاد کا بحران اس بات کا ثبوت ہے کہ مودی کے خودانحصاری کے دعوے مکمل طور پر کھوکھلے ہیں۔بھارتی کسان امریکہ سے معاہدے کے بعدپہلے ہی مودی سرکار کیخلاف سراپا احتجاج تھے اور اب کھاد کے بحران سے کسانوں کیلئےمعاشی مشکلات مزیدبڑھ چکی ہیں۔



