یورپتازہ ترین

شدید سفارتی تنہائی، بھارت کا ایک اور فالس فلیگ ڈرامہ بے نقاب

بھارتی جیلوں میں قید بے گناہ افراد کو نشانہ بنا کر فالس فلیگ ڈرامے کا ماحول تشکیل دینے کی مذموم کوشش جاری ہے

By www.vogurdunews.de
نیوز ڈیسک
نئی دہلی: آپریشن سندور میں ذلت آمیز شکست اورشدید سفارتی تنہائی کے بعد بھارت کا ایک اور فالس فلیگ ڈرامہ بے نقاب ہوگیا۔پاکستان کی سفارتی کامیابیوں اور عالمی منظرنامے پر مرکزی حیثیت سے مودی سرکار اور گودی میڈیا شدید تذبذب کا شکار ہے۔
آپریشن سندورکی ہزیمت مٹانے کیلئےبھارت ایک اور فالس فلیگ کافرسودہ اور گھسا پٹا ڈرامہ رچانے کی مذموم سازشوں میں مصروف ہے۔الیکشن قریب آتے ہی بھارتی وزیردفاع گیدڑ بھبکیوں پر اتر آیا جبکہ خفیہ ایجنسی را بھی پرانی پلے بک کے مطابق فالس فلیگ آپریشن کی تیاریاں کررہی ہے۔
بھارت نے مغربی بنگال، آسام اور دیگر ریاستوں میں انتخابات قریب آتے ہی فالس فلیگ ڈرامے کے نئے سلسلے کا آغاز کر دیا۔ گودی میڈیا کبھی پاکستان کے دیوالیہ ہونے اور کبھی سفارت کاری پربے بنیاداور گمراہ کن بیانیہ تشکیل دےرہاہے۔را سےمنسلک بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے بھی بے بنیاد پروپیگنڈاکرتے ہوئےپاکستانی ریاستی اداروں پر بے بنیادالزامات کا سلسلہ شروع کر دیا۔
بھارتی جیلوں میں قید بے گناہ افراد کو نشانہ بنا کر فالس فلیگ ڈرامے کا ماحول تشکیل دینے کی مذموم کوشش جاری ہے۔ اس سےقبل اپنی سفارتی ناکامی چھپانے کیلئے بھارتی وزیر خارجہ نازیبااورغیراخلاقی الفاظ استعمال کرتے دکھائی دیے۔بھارتی وزیر دفاع، وزیرخارجہ کے پاکستان مخالف بیانات اور گودی میڈیا کا گمراہ کن پروپیگنڈا محض اتفاق نہیں بلکہ سیاسی عزائم کیلئے منظم منصوبہ بندی ہے۔
عالمی ماہرین کے مطابق مودی مختلف بھارتی ریاستوں میں انتخابات سے قبل پاکستان مخالف جذبات ابھار کر سیاسی عزائم کے حصول کی ناکام کوششیں کر رہا ہے۔بھارت کے مسترد شدہ فالس فلیگ ڈرامے کا تسلسل واضح کرتا ہے کہ آپریشن سندور کی ناکامی سے اس نے کوئی سبق نہیں سیکھا، اور مزید ہزیمت کا سامنا ابھی باقی ہے۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ اقوامِ عالم بھارتی میڈیا کے گمراہ کن پروپیگنڈےاورریاستی سرپرستی میں فالس فلیگ آپریشنزکی تاریخ سےبخوبی آگاہ ہیں۔معرکۂ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے کو ہے اورکسی بھی بھارتی مہم جوئی کا جواب پہلے سے زیادہ شدید، مؤثراور فیصلہ کن ہوگا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button