پاکستان پریس ریلیزتازہ ترین

اسلام آباد سیف سٹی کو کیپٹل سمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

‎اسلام آباد میں سنٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کواپگریڈ کیا جائے گا۔ ‎پولیسنگ، ٹریفک اور شہری سہولیات کے نظام کوانٹیگریٹ کیا جائے گا

اسلام آباد:اسلام آباد سیف سٹی کو کیپٹل سمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ‎وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا سیف سٹی ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا اور خصوصی اجلاس کی صدارت کی ۔

‎‎
اجلاس میں اسلام آباد سیف سٹی کے فیز ٹو پر پیش رفت کا جائزہ کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ
30 مئی تک فیز ٹو پر جاری تمام کام مکمل کیا جائے گا۔ ‎وزیر داخلہ نے سیف سٹی منصوبے کی مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ ‎اسلام آباد میں سنٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کواپگریڈ کیا جائے گا۔ ‎پولیسنگ، ٹریفک اور شہری سہولیات کے نظام کوانٹیگریٹ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کیپٹل سمارٹ سٹی میں ٹریفک مینجمنٹ سے کرائم کنٹرول کاجدید سسٹم ہوگا۔ اسلام آباد کو محفوظ شہر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہےہیں۔
‎‎
‎ اجلاس میں سیف سٹی ہیڈکوارٹر کے نئے ڈیزائن کی منظوری دی گئی ۔آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے وزیر داخلہ کو سیف سٹی پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی ۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیز ٹو پر 75 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے۔ شہریوں کے تحفظ کیلئے جدید کیمروں اور مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب جاری ہے۔فیز ٹو پر 20 مئی تک کام مکمل کر کے ٹیسٹنگ کا عمل شروع کیا جائے گا

اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا، ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور،آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی، ڈی جی سیف سٹی ہارون جوئیہ سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button