بین الاقوامیتازہ ترین

بوشہر نیوکلئیر پاور پلانٹ کے نزدیک حملے فوری روکے جائیں، رافائل گروسی

اس سے قبل آئی اے ای اے نےکہا تھا کہ وہ ایران کے بوشہر جوہری توانائی کے پلانٹ کے قریب حالیہ فوجی حملوں کی تصدیق کر سکتی ہے، لیکن پلانٹ کو نقصان نہیں پہنچا۔

By www.vogurdunews.de
اقوام متحدہ کی جوہری نگرانی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ نے خبردار کیا کہ ایران کے بوشہر جوہری توانائی کے پلانٹ کے قریب حملے ’’جوہری حفاظت کے لیے حقیقی خطرہ ہیں اور انہیں روکنا ضروری ہے۔‘‘
یہ پلانٹ ملک کے جنوب میں واقع ہے اور اس میں ایک ہزار میگاواٹ کا ری ایکٹر نصب ہے۔ امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے آغاز کے بعد سے اسے چار مرتبہ نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ تازہ ترین حملے کی اطلاع ایرانی سرکاری میڈیا نے ہفتہ کو دی تھی۔
آئی اے ای اےکے ڈائریکٹر رافیل گراسی نے پیر کے روز ایکس پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ آپریٹنگ پلانٹ کے قریب حملے ’’شدید تابکاری حادثہ کا سبب بن سکتے ہیں جس کے ایران اور دیگر علاقوں میں لوگوں اور ماحول پر مضر اثرات مرتب ہوں گے۔‘‘
اس سے قبل آئی اے ای اے نےکہا تھا کہ وہ ایران کے بوشہر جوہری توانائی کے پلانٹ کے قریب حالیہ فوجی حملوں کی تصدیق کر سکتی ہے، لیکن پلانٹ کو نقصان نہیں پہنچا۔
اقوام متحدہ کے ایٹمی نگرانی ادارے نے کہا کہ یہ تصدیق نئی سیٹلائٹ تصویروں کے آزادانہ تجزیے اور سائٹ کے تفصیلی علم کی بنیاد پر کی گئی، جس میں بتایا گیا کہ ایک حملہ سائٹ کی حد سے صرف 75 میٹر کے فاصلے پرکیا گیا۔
گزشتہ ہفتے ایجنسی نے کہا تھا کہ ایران نے انہیں بوشہر جوہری پلانٹ کے احاطے کے قریب ایک پروجیکٹائل کے لگنے کی اطلاع دی تھی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button